Book Name:Ilm Deen K Fazail

ہمارا  دل نہیں چاہتااور راہِ خدا میں 3 دن  مدنی قافلے میں سفر کیلئے گھروالوں سے جُدائی ہم سے   برداشت نہیں ہوتی ۔حالانکہ  جو لوگ  علمِ دین کے حصول کیلئے راہِ خدا میں سفر کرتے ہیں وہ  بڑے سعادت مند ہوتے ہیں،جیساکہ

حضرتِ سَیِّدُنَا ابُودَرْدَاءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسےروایت ہےکہ میں نےنبیِ کریم،رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوفرماتےہوئےسُناکہ جوعلم کی تلاش میں کسی راستےپرچلتاہےتواللہ  پاک  اس کیلئے جنت کا راستہ آسان فرمادیتاہے،بے شک  فرشتے علم حاصل کرنے والے کے عمل سے خوش ہوکر اس کیلئے اپنے پر بچھادیتےہیں،زمین وآسمان میں رہنے والےیہاں تک کہ پانی میں مچھلیاں عالمِ دین کیلئے استغفار کرتی ہیں ۔(ابن ماجہ ، کتاب السنۃ ،۱/۱۴۵، حدیث:۲۲۳ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی مذاکرہ  “

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلّامیرِاہلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے  ’’علم بےشُمارخزانوں کامجموعہ ہے، جن کےحُصُول کاذریعہ سُوال ہے۔‘‘کےقول کو عملی جامہ پہناتے ہوئےمدنی مذاکرے کاسِلْسلہ شُروع کِیاجو 12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام بھی ہے ۔کثیر اسلامیبھائی مَدَنی مُذاکروں میں عَقائدواَعمال،فضائِل ومَنَاقِب،شریعت وطریقت،تاریخ  و سیرت، سائنس وطِبّ، اَخلاقیات واِسلامی مَعْلُومات،معاشی ومُعاشرتی و تنظیمی مُعاملات اوردیگر بہت سے مَوضُوعاتکے بارے میں مختلف قسم کے سُوالات کرتے ہیں اور شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہانہیں حکمت آموز اور عشقِ رسول میں ڈُوبے ہوئے جوابات سے نوازتے ہیں۔ اس مدنی کام کےبےشُمار دِینی ودُنیوی فوائد ہیں،٭مدنی مذاکرےکی برکت سےعلمِ دِین  حاصل ہوتا ہے۔