Book Name:Ilm Deen K Fazail

٭مدنی مذاکرے کی برکت سےگناہوں سےبچنے کاذِہن ملتا ہے۔ ٭مدنی مذاکرےکی برکت سے دِینی  معلومات(Islamic Information) کے ساتھ ساتھ اَخلاقی اورتنظیمی تربیت  بھی نصیب ہوتی ہے ۔ آئیے! بَطورِتَرغِیْب ایک  مَدَنی بَہارسُنئےاور پابندی کےساتھ مدنی مذاکرےمیں شرکت کرنےکی نِیَّت کیجئے۔ چنانچہ

فیشن کا دلدادہ سُدھر گیا

لیہ شہر(صوبہ پنجاب، پاکستان) کے مقیم ایک  اسلامی بھائی سنّتوں سے دُور فیشن کے نشے میں مخمور تھے، نت نئے فیشن والے لباس پہننا، فضولیات ولغویات میں اپنے قیمتی لمحات ضائع کرنا ان کا معمول تھا ۔  ذکرِ الٰہی سے یکسر غافل ہوچکے تھے ، نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا  ذہن کچھ یوں بنا کہ ایک بارانہیں ’’مدنی مذاکرہ‘‘سننے کی سعادت مل گئی، اس کی برکت سے  ان کی زندگی کا رخ ہی بدل گیا ۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عام فہم اندازمیں بیان کی جانے والی ڈھیروں ڈھیر معلومات کا ’’انمول خزانہ‘‘ لُوٹنے کا سنہری موقع ملا، خوفِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ کی کرنوں سے ان کا تاریک دل روشن ہو گیا، سابقہ زندگی پر ندامت ہونے لگی،لہٰذا انہوں نے بقیہ زندگی کو  غنیمت جانتے ہوئے فیشن  (Fashion)کی نُحُوست سے جان چھڑائی اور سنّتوں پر عمل کرنے اور نمازوں کی پابندی کا عزمِ مصمم کرلیااور جلد ہی سر پر سبز سبز عمامہ شریف سجالیا، داڑھی شریف سے چہرہ پُرنور کرلیا اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے منسلک ہوگیا۔ نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانےکیلئے ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر ان کا معمول بن گیا۔

عطائے حبیبِ خدا مَدَنی ماحول     ہے فَیضانِ غَوث و رضا مَدَنی ماحول

سنور جائیگی آخِرت اِنْ شَآءَ اللہ      تم اپنائے رکھو سدا مَدَنی ماحول