Book Name:Ilm Deen K Fazail

خیال ہے کہ استعمال کے بغير صرف ان ہتھياروں کی موجودگی اسے اس مصیبت سے بچا سکتی ہے ؟یقیناً تو اچھی طرح جانتا ہے کہ ان ہتھیاروں کو استعمال میں لائے بغیر اس حملے سے نہیں بچا جا سکتا ۔لہٰذا اس بات کو اپنی گِرہ سے باندھ لو !کہ اگر کسی شخص کو ہزاروں علمی مسائل پر عبور حاصل ہو اور وہ اس کی تعلیم بھی دیتا ہو ،لیکن اس کا اپنے علم پر عمل نہ ہو،تو اسے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا ۔(ايھا الولد،ص۲۵۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مکتبۃُ المدینہ

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!  عاشِقانِ رَسُول کی  مَدَنی تَحریک دعوتِ اسلامی کم وبیش 104 شُعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مَصروف ہے،جن میں سے ایک ”مجلس مکتبۃُ المدینہ“بھی ہے۔شیخِ طَرِیْقَت،اَمیرِ اَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےدعوتِ اسلامی کےاِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کا آغاز  ۱۴۰۶؁ھ بمطابق 1986 ؁ء میں فرمایا اور سب سے پہلے بیانات کی آڈیو کیسٹیں جاری کی گئیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ !مکتبۃُ المدینہ نے اِس مُخْتَصَر سےعَرصے میں جو تَرقّی کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ مکتبۃُ المدینہ سے سَرکارِاعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ،امیرِاَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  دیگر علمائے اہلسنت اور اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہکی کتابیں زیورِ طَبْع سے آراستہ ہو کر لاکھوں کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سُنَّتوں کے پُھول کھلا رہی ہیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تُجھ پہ جہاں میں      اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو!

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۱۵)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّعلم ِ دین کا نور پھیلانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی(I.T)کے تعاون