Book Name:Ilm Deen K Fazail

اور انہیں خبر تک نہیں ہوتی۔اس بارے میں  ڈھیروں معلومات  حاصل کرنے کیلئے ،امیراہلسنت،بانیِ دعوتِ اسلامی کی کتاب”کفریہ کلمات کےبارے میں  سوال جواب“ کامُطالَعہ بےحدمفیدہے۔اس کتاب کومکتبۃ المدینہ کےبستے سےہدیۃً حاصل کیجئے یا دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو ڈاؤن لوڈ  Download) )  کرکے پڑھ لیجئے۔

عبادات کا علم:

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!اسی طرح  عبادات کرنے سےپہلےبھی  اس بارے میں علم ہونا ضروری ہے ۔ہم میں سے کئی لوگ ایسے  بھی ہوں گے جو کئی کئی سالوں سے نمازیں پڑھ رہے ہوں گے مگر ہوسکتا ہے کہ  انہیں نماز کے فرائض   وشرائط  معلوم نہ ہوں ،کوئی نماز کے  واجبات سے ناواقف ہو گا، کسی کی قراء ت درست نہیں ہوگی   تو کسی کو  سجدہ  کرنے کا  درست طریقہ معلوم نہیں ہوگا ۔یہی حال روزہ رکھنے والوں  کا ہے کہ مدتوں سے ہر سال ماہِ رمضاں کے روزے رکھتے ہیں اورایک  روزہ  بھی چھوڑنا گوارا نہیں کرتے مگر  کیاہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ روزہ کن چیزوں سے ٹُوٹ جاتا ہے؟وہ کون سے کام ہیں جن سے روزے کا کفارہ لازم آتاہے یا قضا اور کفارہ دونوں واجب ہوتے ہیں ؟ اسی طرح جن خوش نصیبوں کو حج کی سعادت نصیب ہوتی ہے تو کیاانہیں حج کے مسائل،عمرہ کرنا ہے تو عمرے کے مسائل معلوم ہوتے ہیں ؟بعض نادان ایسے بھی  ہوتے ہیں جو حج کی معلومات حاصل کرنے کے بجائے  یوں کہتے ہیں کہ  بس حج کے لئے چلے جاؤ، وہاں جو سب لوگ کر رہے ہوں گے  اُنہی کی دیکھا دیکھی ہم بھی کرلیں گے۔ذرا غور کیجئے!اتنا پیسہ خرچ کرنے،ملک اور گھر باربیوی بچوں سے دُور رہنے کےبعد بھی اگر ہمارا فرض  حج ادا نہ ہو تو پھر ان سب قربانیوں کا کیا فائدہ ؟ لہٰذا  نماز روزے اور حج وعمرہ کے بارے میں مفیدمعلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی ان کتب”نماز کےاحکام“”فیضانِ رمضان “اور”رفیق الحرمین“کامطالعہ کیجئے۔یادعوتِ