Book Name:Ilm Deen K Fazail

سےدارالافتاء اہلسنّتموبائل ایپلیکیشن(Application)بھی آچکی ہے اورمزید ترقی کا سفر جاری ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

26 رمضان کی مناسبت سے  ذکرِ عطار

اَمیراَہلسنّت ،بانیِ دعوتِ اسلامی،حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطارقادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ولادتِ مبارکہ26 رَمَضانُ المبارَک 1369؁ھ بمطابق 1950؁ء میں پاکستان کے مشہور شہرباب المدینہ کراچی میں ہوئی۔امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے آباء واجداد ہند کےضلع گجرات میں مقیم تھے۔آپ کےدادا جان عبدالرحيمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی نیک نامی اور پارسائی اپنے علاقے میں مشہور تھی۔ امیرِاَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےوالدِ بُزُرگوارحاجی عبدالرحمٰن قادِری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ باشرع اور پرہیز گار شخص تھے،اکثر نگاہیں نیچی رکھ کر چلا کرتے تھے ، انہیں بہت سی احادیث زبانی یاد تھیں،دنیاوی مال ودولت جمع کرنے کا لالچ نہیں تھا۔آپ سلسلۂ عالیہ قادِریہ میں بیعت تھے۔امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدہ ماجدہ ایک نیک،صالحہ اور پرہیزگار خاتون تھیں۔جنہوں نے سخت ترین آزمائشوں میں بھی اپنے بچوں کی اسلامی خطوط پرمدنی تربیت کی جس کا منہ بولتا ثبوت خود امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی ذاتِ مقدسہ ہے۔امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حصولِ علم کے ذرائع میں سے کتب بینی اورصحبتِ علماء کو اختیار کیا ۔اس سلسلے میں آپ نے سب سے زیادہ استفادہ مفتیِ اعظم پاکستان حضرت علامہ مفتی  محمد وقار الدین قادِری رَضَوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے کیا اور مسلسل 22 سال آپ کی صحبت بابَرَکت سےمستفیض ہوتےرہے حتّٰی کہ انہوں نے امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اپنی خلافت واِجازت سے بھی نوازا۔اَمیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دِل اتباعِ سُنّت کے جذبے سے سرشار ہے،آپ نہ صرف خود سُنّتوں پر عمل کرتے ہیں بلکہ دیگر مسلمانوں کو بھی زیورِ سُنّت سے آراستہ کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔

اللہ پاک  ہمیں بھی امیر اہلسنت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن