Book Name:Ilm Deen K Fazail

اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے   ان کتب کو  ڈاؤن لوڈ  Download) )  کرکے پڑھ لیجئے۔

زکوٰۃ کا علم:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اسی طرح زکوٰۃ  بھی دِینِ اسلام کا ایک اَہَم رُکن Pillar))ہے جو صاحبِ نصاب شخص پر فرض ہوتی ہے ۔  مگر ہم میں سے کتنے ایسے ہوں گے  جنہیں صاحب ِ نصاب کا مفہوم بھی معلوم نہیں ہوگا،زکوٰۃ کب فرض ہوتى ہے، کتنے  مال  پر کتنی زکوٰۃ بنتی ہے ،زکوٰۃ کے  اصل مستحق کون لوگ ہوتے ہیں ا ور اس کے علاوہ  بھی زکوٰۃ کے بارے  مىں  بہت  سے مسائل  سے ہماری اکثریت لاعلم ہوتی ہے جس کی وجہ سے شرعی طور پر جتنی  زکوٰۃ بنتی ہے وہ   پوری ادا نہیں کرتے اور  گنہگا ر ہوتے ہیں ۔ زکوۃ کےمسائل سیکھنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی  دو (2)کتب ”فیضانِ زکوٰۃ“ اور ” فتاوی اہلسنت احکامِ زکوۃ “ کا مطالعہ کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حُصُولِ عِلْم کے ذرائع

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!یہ بات ذہن نشین رہنی چاہئے کہ ہر ایک کو  اپنی  ضرورت کے مطابق  عِلْمِ دِین  سیکھنا چاہیے ۔علم دین حاصل کرنے کے بہت سے ذرائع  ہیں مثلاً(۱)جامعۃ المدینہ میں داخلہ لے کر باقاعدہ طور پر علمِ دین حاصل کرنا (۲)علمائے کرام کی صحبت  اختیار کرنا (۳)مکتبۃ المدینہ کی  کتب ورسائل  کا مُطالعہ کرنا(۴)عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کرنا (۵)سوفیصدی اسلامک چینل مدنی چینل کے معلومات سے بھرپور  سلسلے دیکھنا اور (۶)12مدنی کام بالخصوص  ہفتہ وارمدنی مذاکرے میں اوّل تا آخر شریک ہونا ۔اگر ہم  ان میں سے جتنے زیادہ ذرائع اپنائيں گے اِنْ شَآءَ