Book Name:Ilm Deen K Fazail
سلامت رہے یا خدا مَدَنی ماحول بچے نظرِبد سے سدا مَدَنی ماحول
(وسائل بخشش مرمم،ص۶۴۶،۶۴۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شرعی مسائل حل کرنے کاانوکھا انداز
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”حافظہ کیسے مضبوط ہو؟“کے صفحہ نمبر 52پر لکھاہےکہ حضرت سیّدناامام شافعیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جیسےجلیل القدْر امام کا شمارحضرت سیّدنا امام محمدرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے شاگردوں میں ہوتا ہے،ایک مرتبہ امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے استاد حضرت سیّدنا امام محمدرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کےیہاں ایک رات قیام فرمایا،جب رات ہوئی تو امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنوافل کی ادائیگی کے لیےاللہ کریم کی بارگاہ میں کھڑے ہوگئے جبکہ حضرت سیّدناامام محمد رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بستر پر ہی آرام فرمارہے ،جب فجر کاوقت ہوا تو امام محمد رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نےوضو کیے بغیرنمازادا فرمائی،امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو اس پر بے حدتعجب ہوا،آپ سےبے وضونمازادا کرنےکاسبب پوچھاتوحضرت سیّدنااما م محمدرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنےارشادفرمایا:آپ نے ساری رات نوافل ادا کرکےفقط اپنے لیے عمل کیا جب کہ میں نےنبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تمام اُمّت کےلیے یہ عمل کیاکہ ساری رات بستر پرلیٹےلیٹےقرآن شریف سےمسائلِ دینیہ نکالتا رہا اوراس رات میں نےہزارسےزائدمسائل نکالےہیں۔
حضرت سیّدناامام شافعیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب میں نے آپ کا یہ جواب سنا ،تب سے ہی میں اپنی شب بیداری پر آپ کی شب بیداری کو ترجیح دیتا ہوں۔( مناقب الامام الاعظم للکردری، ۲/۱۵۹)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ حکایت سےہمیں کئی مدنی پھول حاصل ہوئے،مثلاًاللہ