Book Name:Ilm Deen K Fazail

والوں کا لمحہ لمحہ عبادت  وریاضت میں بسر ہوتا ہے،اللہ  والے  اپنے قیمتی اوقات کی قدر کرتے ہوئے انہیں فضولیات میں ضائع نہیں کرتے،اللہ  والے قرآنِ کریم کی آیاتِ مقدسہ میں غور و فکرکے سمندر میں غوطہ زَن رہتے ہیں،اللہ  والوں کا حافظہ بہت ہی مضبوط Strong))ہوتا ہے،اللہ  والوں کے دلوں میں اُمّت کی خیر خواہی کا حقیقی جذبہ موجود ہوتا ہے،اللہ   والے علم سے محبت کرنے والے اور اس کو پھیلانے والے ہوتے  ہیں جیسا کہ کروڑوں حنفیوں کے عظیم پیشواحضرت سَیِّدُنا امامِ اعظم ابوحنیفہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے شاگردِ رشید امام محمد رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ   کے بارے میں ہم نے سنا کہ آپ نے اپنی یادداشت کی بنیاد پر صرف  ایک  رات میں قرآنِ کریم میں غور و فکر کرکے ایک دو نہیں بلکہ ہزارمسائلِ شرعیہ نکال لئے۔ اے کاش! عبادت و رِیاضت،وقت کی قدر واہمیت،قرآنِ کریم میں غور و فکر،اُمتِ محمدیہ کی خیر خواہی اور اشاعتِ علمِ دین کی یہ عظیم نعمت اللہ  کریم ہمیں بھی عطا فرمائے اور ہمیں بھی علمِ  دین سیکھ کر اس پر عمل کرنے اوراسے دوسروں تک پہنچانے  کی سعادت نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !عِلْمِ دِین کے حصول کیلئے ہمیں بھی  اپنا ذہن بنانا چاہئے کیونکہ جب تک انسان کسی کام کے لئے ذہنی طور پر تیار نہ ہو ،وہ کام کتنا ہی آسان  کیوں نہ ہو،مشکل لگتا ہے،مگر جب اُس کا م کو کرنےکا پختہ  ذہن بنالیا جائے  اور اس کیلئے کوشش بھی کی جائے  تو مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتاہے ۔

 علم دِین کے فضائل و فوائد اور بُزرگانِ دِین کےشوقِ علم اور حُصولِ علم کے واقعات سُن کر ہمارے اندر بھی شوقِ علم پیدا ہوا ہوگا لہٰذا  دنیا وآخرت  کی  بہتری  کیلئے  اس  جذبے کو عملی جامہ  پہناتے