Book Name:Khaton e Janat ki Shan o Azmat

(Singing) کی  ہماری یہ عادت ِبد(Bad Habit) نکل جائےاور ہم   گھریلو  کاموں  میں مشغول ہوں یا سفر میں ہوں   ہر  وقت ہمارے لَبوں پر  ذکر و دُرُود اور نعت ِرسول جاری رہے۔

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  عبادت کا جذبہ بڑھانے کیلئے سیدہ خاتونِ جنّت  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  کے شوقِ عبادت  پر  مزید ایک واقعہ ملاحظہ کیجئے ،چنانچہ

شادی کی پہلی رات بھی عبادت

حضرت سَیِّدَتُنا فاطمۃُ الزَّہراء کی رُخصتی کے بعد حضرت علیُّ المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اور آپ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا دونوں نے اپنے بستر کو چھوڑ دیا اور اللہ پاک کی عبادت میں مصروف ہو گئے، رات قیام  میں  تو  دن روزے کی حالت میں بسر ہوتے رہے حتّٰی کہ 3 روز اسی طرح  گزر  گئے۔ چوتھے  دن حضرتِ سَیِّدُنا جبریلِ امین عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی خدمتِ بابرکت میں حاضر  ہوئے  اورعرض کی:اللہکریم آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوسلام بھیجتا ہےاور ارشاد فرماتاہے:ان دونوں  نے  3 دن سے نینداوربستر کو ترک کر رکھا ہے اور عبادت اور روزوں میں مصروف ہیں،تم ان کے پاس جاؤ اور  ان سے ارشاد فرماؤ کہ اللہ پاک تمہاری وجہ سے ملائکہ پر فخر فرما رہا ہے اور تم دونوں  بروزِ قیامت گنہگاروں  کی شفاعت کرو گے۔(اَلرَّوْضُ الْفَائِق،،الثامن واالاربعون فی زواج علی بفاطمۃالخ، ص۲۷۸،ملتقطاً ملخصاً)

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی ان نیک ہستیوں کی سیرت پر  چلتے ہوئے خوب  خوب عبادت کرنی چاہیے۔ رمضانُ المبارک کے روزے تو  ہم پر  فرض  ہی ہیں،بِلاعذرِ شرعی ایک روزہ   بھی چھوڑنا گناہ ہے ۔اگر  ممکن ہو تو  رمضان المبارک  کے  بعد   نفل روزوں کی بھی عادت بنانی چاہیے کہ اس کے  بھی بڑے فضائل ہیں ۔آئیے! اس بارے میں 2  روایات  سنئے۔

               (1)جس نے ثواب کی اُمّید  رکھتے ہوئے ایک نفْل روزہ  رکھا اللہ پاک  اُسے دوزخ سے 40سال