Book Name:Khaton e Janat ki Shan o Azmat

کی حاجت پوری فرماتارہتا ہے ۔(مجمع الزوائد، کتاب البر والصلۃ، باب فضل قضاء الحوائج  ، ۸ / ۳۵۳،حدیث: ۱۳۷۲۳)

(3)ارشادفرمایا:جواپنے کسی اسلامی بھائی کی حاجت روائی کےلئے چلتاہے،اللہ  پاک اس کےاپنی جگہ واپس آنے تک اس کےہر قدم پراس کے لئےستر (70)نیکیاں لکھتاہےاوراس کے70 گناہوں کومٹا دیتا ہے ۔ پھر اگر اس کےہاتھو ں وہ حاجت پوری ہوگئی تو وہ اپنےگناہوں سےایسے نکل جاتاہے،جیسے اس دن تھا،جس دن اس کی ماں نےاسےجناتھااوراگر اس دوران اس کاانتقال ہوگیاتووہ بغیر حساب جنت میں داخل ہو گا۔

 (التر غیب والترھیب،کتاب البر والصلۃ،باب الترغیب فی قضاء حوائج المسلمین۔۔۔الخ،۳ /۳۱۷، حدیث:۴۰۲۲)

تُو بے حساب بخش کہ ہیں بے حساب جُرم                      دیتا ہوں واسطہ تجھے شاہِ حجاز کا

(ذوقِ نعت،ص۱۱)

دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہیے کہ غریب و مستحق  لوگوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ  جس قدر ہوسکے مدنی عطیات  کے ذریعے اپنی  دعوتِ اسلامی  کے ساتھ بھی تعاون کریں  کیونکہ  دعوتِ اسلامی کے104شُعْبہ جات کوچلانے کے لئے کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے کے اَخراجات ہوتے ہیں،جومُخَیّر حضرات کے تَعاوُن سے ہی پُورے ہوتے ہیں۔یاد رکھئے !دعوتِ اسلامی دینِ اسلام کے پیغام کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک ہے،اس کے ساتھ کسی بھی قسم کا تَعاوُن کرنا، حقیقتاً دِیْنِ اسلام ہی کی مدد کرنا ہےاور جودینِ اسلام کی مدد کرتاہے، اس کے بارے میں اللہپاک ارشاد فرماتاہے :

وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗؕ- (پ۱۷،حج:۴۰)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اوربیشکاللہضرورمددفرمائےگااس کی جواس کے دِین کی مدد کرے گا۔