Book Name:Khaton e Janat ki Shan o Azmat

تیسرا دن ہے، گھر میں سب فاقے سے ہیں مگر دروازے پرآئے ہو،خالی کیسےواپس کروں؟یہ چادر لےجاؤ اور شمعون نامی غیرمسلم ر  بی کریم ک نہ تھا وئے کم کھاتیں اور کےپاس جاکرکہو:فاطمہ بنتِ محمدکی چادر رکھ لو اور تھوڑےسے جَو قرض دے  دو۔ حضرتِ سیِّدُناسلمان فارسیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاس چادر کو لےکراس کےپاس گئےاور سارا  ماجرا بیان کیا۔ شمعون کچھ دیراس رِدائے مبارَکہ کو دیکھتا رہا،اُس وقت اُس پر ایک کیفیت طاری ہوگئی اور کہنےلگا: اےسلمان!یہ وہی مقدَّس لوگ ہیں جن کی خبراللہ پاک نےاپنےنبی موسیٰعَلَیْہِ السَّلَام کو توریت میں دی ہے،میں صِدْقِ دل سےحضرتِ سیِّدَتُنافاطمہ کےباپ مُحمَدٌرَّسُوْلُ اللہ پر ایمان لاتا ہوں۔

          یہ کہہ کر اس نےکلمہ پڑھا اورمسلمان ہوگیااس کےبعد اس نے حضرتِ سیِّدُناسلمانرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کوجَودیئے اور نہایت ادَب واِحتِرام سے رِدائے مبارَکہ واپس کردی۔ خاتونِ جنّت نے شمعون کودُعائےخیردی اور جَوپیس کرکھانا تیارکرکےحضرتِ سیِّدُناسلمان فارسیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکودےدیا۔ آپ نےعرض کی:اس میں سےکچھ گھرکےلئےرکھ لیجئے۔فرمایا:بس راہِ خدا میں دینےکی نیت سے منگوایا اورپکایا ہے،اب اس میں سےلینادُرُست نہیں۔

          حضر تِ سیِّدُناسلمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کھانا لے کر بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوگئےاورتمام قصّہ بھی عرض کر دیا۔آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےوہ روٹی نومسلم(New Muslim) کو عطا فرمائی اوراپنی نورِنظَر حضرتِ سیِّدَتُنافاطمہ کے پاس تشریف  لائےتو دیکھاکہ بھوک سےان کاچہرہ زرد ہور ہا ہے اورکمزوری (Weakness) کےآثارنُمایاں ہیں۔آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےاپنی بیٹی فاطمہ کوبٹھاکرتسلی دی اور دُعافرمائی : اے  اللہ  !فاطمہ تیری بندی ہے تُو اس سے راضی رہنا۔( سفینۂ  نُوح،حصّہ دُوُم، ص۳۳ملخصاً)

بھوکے رہ کے خود اَوروں کو کھلا دیتے تھے                       کیسے صابِر تھے محمّد کے گھرانے والے!

           اےعاشقانِ اہلِ بیت!دیکھاآپ نے!خاتونِ جنّت حضرتِ سیِّدَتُنافاطمہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا ایثار و