Book Name:Khaton e Janat ki Shan o Azmat

نہ تھا،قیمتی اور خوبصورت بستر تودُور کی بات ہےوہاں تو بعض اوقات   عام بستربھی بمشکل میسر آتا،لیکن اس کے باوجود آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نےاپنے دروازے پرآنے والے سائل کو خالی نہ لوٹایا اوراِیثارو سخاوت کی ایسی مثالیں قائم کیں کہ جنہیں  سن کر عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں، چنانچہ  

اِیثار وسخاوتِ فاطِمہ

          حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہ  اِبنِ عباس فرماتے ہیں: بنی سُلیم میں سے ایک شخص نے بارگاہِ رسالت مآب میں آکر گستاخی کی:توحضورنبیِ کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےاس سےارشادفرمایا:تُوآخِرت کے عذاب سےڈر، دوزخ سے خوف رکھ ،خُدائےوَحْدَہٗ لاَشَرِیْک کی عبادت کر اورمیں  اللہ  کریم کابندہ اور اس کا رسول ہوں،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےحُسنِ اَخلاق اور مؤثر کلام سے متأثرہوکروہ غیر مسلم  اسی وقت مسلمان ہوگیا،پھرسرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےارشادفرمایا:تیرےپاس کتنامال ہے؟ اس نےعرض کی:یَارَسُوْلَاللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!خداکی قسم! بنوسُلَیم میں4 ہزار آدمی ہیں، لیکن اُس قبیلےمیں مجھ سےزیادہ غریب ومسکین کوئی نہیں۔آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےصحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسےارشادفرمایا: تم میں سےکوئی ایسا ہے جو اسےایک اُونٹ (Camel)  خرید کردے؟

          حضرتِ سیِّدُنا سعد بن عبادہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنےاپنی اُونٹنی ان کو دےدی۔ پھرارشاد فرمایا:کون ہے  جو اس کاسر ڈھانپ دے؟ توامیرالمؤمنین مولیٰ مشکل کشا،حضرتِ سیِّدُناعلی المرتضی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم  نےاپنا عمامہ ان کو دےدیا۔حضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےارشادفرمایا:کون ہےجواس کے کھانےکا اِنتِظام کرے؟ حضرتِ سیِّدُناسلمان فارسیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاُٹھےاورچندمکانوں پرگئےلیکن کچھ نہ ملا۔ پھر نُورِ مصطفٰے حضرتِ سیِّدَتُنافاطمۃُ الزہرارَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے مکان پر حاضرہوکردروازہ کھٹکھٹایا۔ آپ نے پوچھا کون ہے؟عرض کی!سلمان ہوں۔ فرمایا: کیسےآئےہو؟آپ نےساراماجراسُنادیا۔یہ سن کر آپ آبدیدہ ہو گئیں اور فرمایا: اےسلمان!خُداکی قسم! جس نے میرے باپ کو رسول بناکر بھیجا!آج