Book Name:Zulm Ka Anjam

کر دیاتو قدرت کے باوجود آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اُسے معاف کر دیا۔( تفسیر ابن کثیر، الشوری، تحت الآیۃ: ۳۹، ۷/۱۹۳-۱۹۴) (صراط الجنان،۹/۸۳ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس دارُالمدینہ:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سنا آپ نے کہ ہمارے نبی،مکی مدنی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا عفْو و درگزر کا انداز بڑا ہی نرالا تھا، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار اپنی ذات کو نشانہ بنانے والوں  سے کبھی بدلہ نہ لیا بلکہ ہمیشہ مُعافی سے نوازتے رہے ،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اس سنّت پر عمل پیرا ہوکر معاف کرنے کا جذبہ اپنے اندر اجاگر کریں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی ایسی ہی پیاری عادات اپنانے کی ترغیب دلاتی ہےاوراُمّتِ مسلمہ   میں دِینی تعلیمات عام کرنے کیلئے  مختلف مواقع فراہم  کر تی  ہے ۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!دعوتِ اسلامی  علم دِین سکھانے کے لئے جامعاتُ المدینہ ،مدارسُ المدینہ،سُنَّتوں بھرے اجتماعات، مَدَنی قافلے،مدنی  دورہ،مدنی تربیتی کورس،اِصلاحِ اعمال کورس،فیضانِ نماز کورس، مَدَنی چینل اورمدنی  درس وغیرہ کے ذریعے خُوب سرگرمِ عمل ہے۔اس کے علاوہ  مدنی مُنّوں اور مدنی مُنّیوں  کودِینی ودُنیاوی تعلیم  سکھانے کیلئے  ملک کے مختلف شہروں میں دارُالمدینہ  بھی قائم کیے گئے ہیں ،جس میں پڑھنےوالے مدنی مُنّے اور مدنی مُنّیاں  نہ صرف باوقار مُسلمان بن سکیں گے بلکہ پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرکے خُودکفیل ہو کر مُعاشرے میں نُمایاں مقام بھی حاصل کریں گے ۔ لہٰذا ہم خُودبھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہیں اور اپنے بچوں  کی اِصلاح ومدنی تَربِیَت کیلئے انہیں جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ اور دارُالمدینہ میں داخلہ کروائیں!ہمارےبچے باعمل بننے کے ساتھ ساتھ اپنا مستقبل بھی روشن کریں گے  ۔ اِنْ شَآءَ اللہ