Book Name:Zulm Ka Anjam

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول لاکھوں بگڑے ہوؤں کی اِصلاح کا سبب بنا ہے،آئیے! ترغیب کیلئے مدنی ماحول سے وابستگی کی ایک مدنی بہار سُنئے ۔چنانچہ

روحانی و جسمانی مرض کافور ہو گئے

مرادآباد(یوپی،ہند) کےمحلہ نئی بستی میں مُقیم ایک اسلامی بھائی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے  بہت سی بیماریوں میں مبتلا تھے،انہیں نہ نمازوں کا ہوش تھا  اور نہ ہی سُنّتوں پرعمل کرنے کا جذبہ،نت نئے فیشن اپنانا اور بے حیائی کے کاموں میں مبتلا رہنا ان کا معمول بن چکا تھا۔ گناہوں کا مریض ہونے کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر بھی بیمار تھے ،ان کی ناک کی ہڈی بڑھ چکی تھی اور دل میں بھی درد رہتا تھا جس کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا رہتے تھے ۔خوش قسمتی سے ایک مرتبہ  انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت سُنّتوں کی تربیت کیلئے سفرکرنے والے مدنی قافلے میں سفر کرنےکی سعادت نصیب ہوئی،عاشقانِ رسول کی صحبت تو کیا میسر آئی ان کی تو زندگی میں مدنی انقلاب برپاہوگیا، راہِ خدا میں بسر ہونے والےاوقات کی بدولت ان کو اپنی بداعمالیوں پر شرمندگی ہونے لگی،انہوں نے اپنے تمام گناہوں سے توبہ  کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے  وابستہ ہو گئے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ!مدنی قافلے سے واپسی پر راہِ خدا میں مانگی جانے والی دعا کی برکت سے نہ صرف  ان کی ناک کی بڑھی ہوئی ہڈی درست ہو چکی تھی بلکہ کچھ ہی دنوں میں ان کے دل کا مرض بھی ختم ہوگیا۔

لُوٹنے     رحمتیں      قافلے      میں       چلو         سیکھنے سُنتیں قافلے میں چلو

ہوں گی حل مشکلیں قافلےمیں    ختم ہوں          آفتیں قافلے میں چلو

(وسائلَ بخشش،۶۶۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادِری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  بھی