Book Name:Maut kay Qasid

کریں گےاِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔

·        اگرہم  موت سے غافِل رہے اور دُنیا کی رنگینیوں میں مست  ہوکر قبر وآخرت کی تیاری نہ کی  تو یاد رکھئے ! دُنیا تو جس طرح عیش وعشرت میں گُزار لیں گے مگر آخرت میں ذِلّت ورُسوائی ہمارا مُقدَّر بن سکتی ہے اور بعض اَوقات دُنیا میں بھی اس کا اَنْجام بُھگتنا پڑتاہے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس تجہیز و تکفین کا تَعارُف :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی  لوگوں میں فکرِ آخرت بیدار کرنےاورانہیں موت کی تیاری کرنے  کا ذہن دینے کیلئے کم و بیش 103 شعبوں میں  نيكی کی دعوت عام کررہی ہے ۔انہی میں سے  ایک  شعبہ’’مجلس تجہیز و تکفین‘‘ بھی ہے، اس مجلس کا کام شریعت اور مدنی مرکزکے دئیے  گئے طریقِ کارکے مُطابق مسلمان میّتوں کے غسل و کفن اور لَواحقین کی غمگساری کے تمام معاملات سر انجام دے کر ثواب کمانا ہے۔ اَلۡحَمۡدُلِلّٰہ عَزّوَجَلَّ مجلس تجہیز و تکفین کے تحت وقتاً فوقتاً ،ملک و بیرونِ ملک میں تربیتی اجتماعات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے، مکتبۃ المدینہ نے ایک DVD بنام ’’تجہیز و تکفین تربیتی اجتماع‘‘ بھی جاری کی ہے، اس شعبہ کی ویب سائٹ tajheezotakfeen.dawateislami.netسے اس DVD کو دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ اَلۡحَمۡدُلِلّٰہ عَزّوَجَلَّ مجلس تجہیز و تکفین کے تحت تِیجے، چہلم اور برسی کے موقع پر ایصالِ ثواب کے اجتماع کی بھی ترکیب کی جاتی ہے، اس موقع پر مجلس تقسیمِ  رسائل کوبھی ترغیب دِلائی جاتی ہے کہ یہ بالخصوص ان رسائل’’قبر کی پہلی رات، مُردے کے صدمے، مُردے کی بے بسی، بادشاہوں کی ہڈیاں، فاتحہ کا طریقہ‘‘ وغیرہ  تقسیم  کرنےکی ترکیب کریں۔