Book Name:Maut kay Qasid

کے مَدَنی پُھول چُن کراپنی اصلاح کی کوشش بھی  کرتے ہیں ۔چنانچہ

موت کے تین(3) قاصد:

اللہتعالیٰ کے پیارے نبی حضرتِ سیِّدُنا یعقوب عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلاماورحضرتِ سیِّدُنا عزرائیل مَلَکُ الْموتعَلَیْہِ السَّلَام میں دوستی تھی۔ ا یک بارجب حضرتِ سیِّدُنا مَلَکُ الْموت عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام آئے تو حضرت سیِّدُنا یعقوب عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے اِسْتِفسار فرمایا کہ آپ مُلاقات کے لیے تشریف لائے ہیں یامیری رُوح قَبْض کرنے کے لیے ؟ کہا: مُلاقات کے لیے۔فرمایا: مجھے وفات دینے سے قبل میرے پاس اپنے قاصِد(پیغام دینے والے) بھیج دینا۔مَلَکُ الْموت عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے کہا: میں آپ کی طرف دو(2) یا تین(3) قاصد بھیج دوں گا۔ چُنانچِہ جب رُوح قَبض کرنے کے لیے مَلَکُ الْموت عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام آئے توآپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے ارشاد فرمایا: آپ نے میری وفات سے قبل قا صِد بھیجنے تھے وہ کیا ہوئے ؟ حضرتِ سیِّدُنا  مَلَکُ الْموت عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے کہا: سیاہ یعنی کالے بالوں کے بعد سفید بال ، جِسمانی طاقت کے بعد کمزوری اور سیدھی کمر کے بعدکمر کا جُھکاؤ ، اے یعقوب (عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام) !موت سے پہلے انسان کی طرف میرے قاصد ہی تو ہیں۔(مُکاشَفۃُ الْقُلوب ص۲۱)

بیماری بھی موت کا قاصِد ہے

          میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اس حکایت  کو سُن کر ہمیں معلوم  ہواکہ  رُوح قَبض کرنے سے پہلے مَلَکُ الْموت عَلَيْهِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلاماپنے قاصد بھیجتے ہیں تاکہ بندہ سنبھل جائے اور اپنے گُناہوں سے توبہ کرکے اللہعَزَّ  وَجَلَّ اوراس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَحکامات کی بَجاآو ری میں لگ جائے اور اپنی آخرت کی تیاری میں مشغول ہوجائے۔یادرکھئے موت کے ان تین(3)قاصِدوں  کے علاوہ مختلف بیماریاں ،کانوں اور آنکھوں کا تَغَیُّر(یعنی پہلے نظر اچّھی  تھی  پھر کمزور پڑ گئی اسی طرح   سننے کی قوت کا کم یا ختم ہونا )بھی موت کے قاصد