Book Name:Maut kay Qasid

دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدِینہ کی مَطبوعہ814 صفحات پر مشتمل کتاب اِحْیاءُ العلوم جلد 5 سے  ’’موت  اور اس کے بعد  کا بیان‘‘نیز مکتبۃُالمدینہ کا 44 صفحات پر مشتمل رسالہ’’موت کا تصور‘‘پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  بےحد مفید معلومات حاصل ہوگی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خلاصہ:

          میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آج شبِ براءَت  یعنی نجات پانے کی رات ، بھلائیوں والی رات ، رحمتوں والی رات ، دُعاؤں کی قبولیت کی رات ، بخشش کی رات ، تقسیمِ رزق کی رات ، حاجیوں کے نام لکھے جانے کی رات، جہنم سے چھُٹکارا پانے کی رات، سعادت مندی یا بدبختی لکھے جانے کی رات میں ہم نے موت کے قاصِدوں کے مُتَعلِّق بیان سُنا ،

·       یقیناً موت برحق ہےاورموت سے پہلے موت کے قاصِد مثلاًسیاہ بالوں کے بعد سفید بالوں کا آنا،قُوتِ سماعت میں کمی آجانا،بُڑھاپا،مُوذی مرض ، جسمانی کمزوری  کی صُورت میں آتے ہیں مگرموت کا آنا انہی پر موقوف نہیں بلکہ بعض تنددُرست نوجوان حتّٰی کہ نومَولُود بچے بھی موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔

·       اگر ہماری زندگی میں یہ قاصدآجائیں مثلاً خدانخواستہ کوئی بیماری لاحق ہوگئی تو نِیَّت کیجئے  کہ شکوہ شکایت کرنے کے بجائے صبر کرکے اَجْر کمانے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے اوربیماری میں بھی جس قدر ممکن ہو نماز وروزے کی پابندی رکھیں گے۔ اوراگراللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے مرض سے شِفا بخشی اور  لمبی زندگی عطا کی   تو جوانی میں  عبادت  کے  فضائل  پانے کے ساتھ ساتھ بڑھاپے میں بھی   اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عبادت،قرآنِ پاک  کی تلاوت  اور نیک اعمال کی کثرت