Book Name:Maut kay Qasid

مدرسۃ المدینہ آن لائن(للبنین و للبنات) اورمدنی چینل کے سالانہ اخراجات کروڑوں نہیں،اربوں روپے میں ہیں،دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لیے زکوٰۃ ، صدقات،عطیات دینے کے ساتھ ساتھ اپنے رِشتے داروں،پڑوسیوں،دوستوں پر اِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتا کر مدنی عطیات جمع کیجئے۔فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:صدقہ بُرائی کے 70دروازے بند کرتا ہے،فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:صدقہ بُری موت کو روکتا ہے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! 15 شعبان کے روزے کی ایک خاص فضیلت ہے، آئیے سُنیے اور روزہ رکھنے کا ذہن بنائیے چنانچہ

15شَعبان کا روزہ

حضرتِ سَیِّدُنا علیُّ المُرتَضٰی، شیرِ خدا کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے مروی ہے کہ نبیِّ کریم، رء وْفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عظیم ہے: جب 15 شعبان کی رات آئے تو اس میں قیام (یعنی عبادت)کرو اور دن میں روزہ رکھو۔بے شک اللہعَزَّ  وَجَلَّ غروب آفتاب سے آسمانِ دنیا پر خاص تجلی فرماتا اور کہتا ہے:’’ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا کہ اُسے بخش دُوں!ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اُسے روزی دُوں!ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اُسے عافیت عطا کروں!ہے کوئی ایسا! ہے کوئی ایسا! اور یہ اُس وَقت تک فرماتا ہے کہ فجرطلوع ہو جائے ۔ ‘‘ (سُنَنِ اِبن ماجہ ج۲، ص۱۶۰حدیث ۱۳۸۸)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!                                  صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعَادَت  حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ،مُصطَفٰے جانِ رَحْمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نوشۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت