Book Name:Maut kay Qasid

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عَقل مند وہی ہے جواپنی موت سے پہلے موت کی تیاری کرتے ہوئے نیکیوں کا ذَخیرہ اِکٹّھا کر لے اورسُنَّتوں کا مَدَنی چَراغ  قَبْر میں ساتھ لیتا جائے اور یُوں قَبْر کی روشنی کا اِنتِظام کر لے، ورنہ قَبْر ہر گز یہ لحاظ نہ کرے گی کہ میرے اندر کون آیا! امیر ہو یا فقیر،  وزیرہو یا اُس کا مُشِیر، حاکم ہو یا محکوم، افسر ہو یا چپڑاسی، سیٹھ ہو یا مُلازِم ، ڈاکٹر ہو یا مریض، ٹھیکیدار ہو یا مزدُور اگر کسی کے ساتھ بھی توشَۂ آخِرت میں کمی رہی ، نَمازیں قَصدًا قضاکیں ، رَمَضان شریف کے روزے بلا عُذْرِ شَرعی نہ رکھے ، فَرض ہوتے ہوئے بھی زکوٰۃ نہ دی، حج فرض تھا مگر اَدا نہ کیا، باوُجُودِ قدرت شَرعی پردہ نافِذ نہ کیا، ماں باپ کی نافرمانی کی ، جھوٹ ، غیبت ، چُغْلی کی عادت رہی، فلمیں، ڈرا مے دیکھتے رہے ، گانے باجے سُنتے رہے، داڑھی مُنڈواتے یا ایک مٹّھی سے گھٹاتے رہے ۔ اَلْغَرَض خُوب گُناہوں کا بازار گَرم رکھا تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ا ور اُس کے رسولصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ناراضی کی صُورت میں سِوائے حَسرت ونَدامت کے کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!یادرکھئے !موت کا دِن مُقرَّرہے ،ہم دُنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں، مضبوط سے مضبوط عمارت میں جا چھپیں یا عالیشان  محلّات میں بند ہو جائیں لیکن موت اپنے وَقْت پر ضرور آکر رہے گی۔چُنانچہ پارہ 5سُوْرَۃُ النِّساء کی آیت نمبر 78 میں ارشادہوتاہے:

اَیْنَ مَا تَكُوْنُوْا یُدْرِكْكُّمُ الْمَوْتُ وَ لَوْ كُنْتُمْ فِیْ بُرُوْجٍ مُّشَیَّدَةٍؕ-

ترجَمۂ کنز الایمان:تم جہاں کہیں ہو موت تمہیں آلے گی اگرچہ مضبوط قلعوں میں ہو

منقول ہے ایک مرتبہ ملکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام حضرت سیِّدُنا سُلَیمان عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس آئے اور آپ کے قریب بیٹھے ہوئے ایک شخص کو مسلسل دیکھتے رہےپھر باہر چلے گئے،اس شخص نے حضرت