Book Name:Hazrat Sayyiduna Talha bin Ubaidullah ki Sakhawat

جُود و سخاوت کی تعریف

حُجَّۃُ الْاِسْلام حضرت سَیِّدُنا امام محمد بن محمد غزالیرَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اِحیاء ُالعلوم میں جُود وسخاوت کی تعریف اِن اَلفاظ کے ساتھ فرماتے ہیں کہ فضول خرچی اور کنجوسی نیز کشادگی اور تنگی کی  درمیانی راہ کا نام جُودوسخا ہے۔([1])

سخی اور بَخِیل کی تعریف

مُفَسِّرِ شَہِیر،حکیمُ الاُمَّت مُفتی احمد یار خان رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ مُحَاوَرَۂ عَرَب میں عُمُوماً سخی اُسے کہتے ہیں جو خُود بھی کھائے، اَوروں کو بھی کِھلائے، جَواد وہ جو خُود نہ کھائے اَوروں کو کِھلائے۔ اِسی لئے اللہ تعالیٰ کو سخی نہیں کہا جاتا(جَوَاد کہا جائے گا)۔سخی کے مقابِل بَخِیل ہے کہ جو خُود کھائے اَوروں کو نہ کِھلائے۔جَوادکا مُقابِل مُمْسِک(مال جمع کرنے والا)ہے کہ جو نہ خُود کھائے نہ کھانے دے۔اللہ تعالیٰ کی تمام دُنیوی اُخرَوی نعمتیں دُنیا کیلئے ہیں، اُس(کی اپنی ذات) کیلئے نہیں۔([2])

یادرکھئے!حُقُوقِ واجبہ (زکٰوۃ وغیرہ)اَدا کرنے میں بخل کرتے ہوئے مال جمع کرتے رہنے کا درد ناک عذاب ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ پارہ 10 سُوْرَۃُ التَّوْبَہ آیت نمبر34 میں ارشاد فرماتا ہے:

وَ الَّذِیْنَ یَكْنِزُوْنَ الذَّهَبَ وَ الْفِضَّةَ وَ لَا یُنْفِقُوْنَهَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِۙ-فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ(۳۴)۱۰،التوبہ:۳۴)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اور وہ کہ جوڑ کر رکھتے ہیں سونا اور چاندی اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے انہیں خوشخبری سناؤ دردناک عذاب کی۔

 


 

 



[1] احیاء العلوم،۳/۷۸۰

[2] مرآۃ المناجیح،۱/۲۲۱