Book Name:Hazrat Sayyiduna Talha bin Ubaidullah ki Sakhawat
غزوۂ حُنَیْن میںطَلْحَۃُ الْجُوْد کے اَلقابات سے نوازا۔ ([1])
نمایاں ہے اِسلام کے گلستاں میں
ہر اِک گل پہ رنگِ بہارِ صحابہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرت سَیِّدُنا امام عَبْدُ الرَّءُ وْف مُناویرَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ محبوبِ رَبّ داور،شفیعِ روزِ محشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو اِن اَلقابات سے نوازنے کی وجہ،آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا کثرت سے سخاوت کرنا ہےمثلاً٭ایک بار آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے سات لاکھ کی زمین بیچی اور ساری رقم فُقَرا میں تَقْسِیم فرما دی۔ ٭ایک بار آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے کسی رشتے دار نے سوال کِیا تو فوراً (اپنےپاس موجود ) تین سو(300)درہم یا دِینار عطا فرما دیئے٭آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہر سال اُمُّ المُومنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدِّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی خدمت میں دس ہزار(10،000)درہم بھیجا کرتے۔ ([2])
حضرت سیِّدُنا قَبِیْصَہ بن جَابِر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سَیِّدُنا طلحہ بن عُبَیْدُ اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے بڑھ کر کسی کونہیں دیکھا، جوبِن مانگے لوگوں میں کثیر مال بانٹتاہو۔([3])
ایک اَعرابی نے حضرت سَیِّدُنا طلحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی خدمت میں حاضر ہوکر اپنی رشتے داری کے نام پر کچھ مانگا۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا:مجھ سے رشتے داری کے نام پر آج تک کسی نے کچھ نہیں