Book Name:Hazrat Sayyiduna Talha bin Ubaidullah ki Sakhawat

بدعقیدگی و بدعملی کی اس عِفْرِیت(یعنی بَلا) کا مُقابلہ کرنے کیلئے مُثبت انداز میں میڈیا کا سہارا لے کر دِیْنِ اِسْلام کی تبلیغ اور دُرُست عقائد کی تَرویج کیلئے مدنی چینل کا آغاز کر کے جو عَظِیْمُ الشّان کام کِیا، اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ ہم سب اس عظیم مدنی کام میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں اور مدنی چینل دیکھنے کی دعوت کو عام  کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی  کی تمام مجالس بشُمُول مدنی چینل کو دِن دُگنی رات چوگنی ترقّی عطا فرمائے ۔

مدنی چینل کی مُہِم ہے نَفْس وشیطاں کے خِلاف 

 

جوبھی دیکھے گا کرے گا اِنْ شَآءَاللہ اِعتراف

نَفْسِ  اَمَّارہ  پہ ضَرب  ایسی  لگے  گی  زور دار     

 

کہ نَدَامَت  کے  سبب ہوگا گنہگار اشکبار

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مچی ہو!

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!                                  صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”علاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سخاوت کے علمبردار حضرت سَیِّدُنا طلحہ بن عُبَیْدُ اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے فیض سے فیضیاب ہونے اور صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کی سیرت پر عمل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہئے اور ذیلی حلقے کے 12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لیجئے۔ ذیلی حلقے  کے  12 مدنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک مدنی کام”علاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت“بھی ہے۔ نیکی کی دعوت دینا تو ایسا اَہَمّ فَریضہ ہے کہ تمام ہی  اَنْبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بلکہ خُود سیّدُالْانبیاء،محبوبِِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کوبھی اسی مَقْصَد کے لئے  دُنیا میں بھیجا گیا،ان مُقدَّس ہستیوں  نے ڈھیروں مُشکلات اورتکلیفیں  برداشت کرنے کے باوجود بھی نیکی کا حکم دینے اور بُرائی سے روکنے کے اِس عظیم فریضے کو ترک نہ فرمایا ۔علّامہ زُرقانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ شرح مواہِب میں فرماتے ہیں کہ بالخُصُوص حج کے زمانے میں حضورنبیِ کریم،رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عادتِ