Book Name:Hazrat Sayyiduna Talha bin Ubaidullah ki Sakhawat

www.dawateislami.net سے اِس رِسالے کو رِیڈ (یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ  (Download)بھی کیا جا سکتا ہےاور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔

بَیان  کا خُلاصہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے حضرت سَیِّدُنا طلحہ بن عُبَیْدُ اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی عظِیْمُ الشَّان سخاوت کے مُتَعَلِّق سننے کی سعادت حاصل کی۔اللہ تبارک و تعالیٰ نے آپ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو کثیر مال و دولت کے ساتھ ساتھ سخاوت، توکّل،اُخُوَّت و بھائی چارہ اور صِلَۂ رِحمی جیسی نعمتوں سےبھی سرفراز فرمایا تھا۔آپ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی سخاوت کا یہ عالَم تھا کہ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں دراہم غریبوں میں تَقْسِیم اور راہِ خدا میں خیرات کردیتے، مگر ماتھے پر شِکَن تک نہ آتی ،کبھی کسی سائل کو خالی ہاتھ نہ لوٹاتے۔مال و دولت پاس ہوتا تو بے چین ہوجاتے اور اُسے ضرورت مندوں میں تَقْسِیم یا راہِ خدا میں خرچ کرکے اِطمینان محسوس کِیا کرتے۔اسی عظیمُ الشَّان سخاوت کی وجہ سے رسولِ خدا،مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے خُوش ہو کر غزوۂ اُحُد میں اُنہیںطَلْحَۃُ الْخَیْر،غزوۂ عُشَیْرَہ میں طَلْحَۃُالْفَیَّاض اور غزوۂ حُنَیْن میںطَلْحَۃُ الْجُوْد جیسے عالی شان اَلقابات عطا فرمائے، نیز ایک سے زائد مرتبہ اُنہیں جنّت کی خُوشخبری سے بھی سرفراز فرمایا ۔ہمیں بھی چاہئے کہ بُخْل کو چھوڑ کر سخاوت اِخْتِیار کرنے کی کوشش کریں،یقیناً بُخْل ایک تباہ کُن بَلا ہے،اسلام نے کسی چيز کو اتنا نہيں مِٹايا جتنا بُخْل کومِٹايا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بُزُرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِین    بُخْل کی نحوست سے بہت دُور رہتے اور ہمیشہ صبر و قناعت اور توکُّل و سخاوت سے کام لیتے،اُن کی سخاوت کا تو یہ عالم تھا کہ اپنی پسندیدہ چیزیں بھی راہِ خدا میں خرچ کردِیا کرتے تھے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  بالخُصُوص حضرت سَیِّدُنا طلحہ بن عُبَیْدُ اللہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے صدقے دولتِ سخاوت سے مالا مال فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

مدنی چینل کا تعارف