Book Name:Hazrat Sayyiduna Talha bin Ubaidullah ki Sakhawat

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دورِ حاضر میں میڈیا،ذہن سازی و کردارسازی میں ایک کارگر ہتھیار کا کام کر رہا ہے، چاہے اس کے اثرات مُثْبت(Positive)ہوں یا مَنْفی(Negative)،یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اچھے اور بُرے اَفکارو نظریات پھیلانے کے لئے میڈیا ایک بہترین و مُؤثّر ذریعہ ہے۔ بہت سے لوگ اپنے مخصوص گمراہ کُن اور باطل نظریات پھیلانے کے لئے شب و روز اِس کا بھرپور استعمال کرنے لگے،جس کے باعث مسلمانوں کی نئی نسل اِن  بُرے اَثَرات و اَفکار کی لپیٹ میں آگئی۔ ایسے میں ہر درد مند دل کی بس ایک ہی صدا تھی کہ  کاش! کوئی میڈیاکےذریعے،گناہوں کے اس سیلاب میں بہنے والے مسلمان مَردوں،عورتوں،بچّوں اور بوڑھوں کو بچالے اورایک خالص اسلامی چینل شُروع کرے۔تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے بڑی شدّت سے محسوس کِیا کہ میڈیا کی اِس جنگ میں جدید آلات و ذرائع کا استعمال کئے بغیر طاغُوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے، آج شاید ہی کوئی گھر T.Vسے خالی ہو ۔ غالب گُمان یہی ہے کہ مسلمانوں کے گھروں سے T.Vنکلوانا بہت مشکل ہے، بس ایک ہی صورت نظر آئی کہ جس طرح دریا میں طُغیانی آتی ہے تو اُس کا رُخ کھیتوں وغیرہ کی طرف موڑ دِیا جاتا ہے، تا کہ کھیت بھی سیراب ہوں اور آبادیوں کو بھی ہلاکت سے بچایا جا سکے،عین اِسی طرح T.Vہی کے ذَرِیعے مسلمانوں کے گھروں میں داخِل ہو کر اُن کو غَفلت کی نیند سے بیدار کِیا جائے۔ جب اِس شُعبے کے مُتَعَلِّق معلومات حاصِل کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اپنا T.Vچینل کھول کر فلموں ڈِراموں ،گانوں ، باجوں،موسیقی کی دُھنوں اور عورتوں کی نمائشوں سے بچتے ہوئے 100فیصدی اسلامی مَواد فراہم کرنا کثیر اَخراجات کی وجہ سے مُشکل ضرور ہے پر ناممکن نہیں،چُنانچہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شُوریٰ نے خُوب جِدّ وجَہد کر کے رَمضانُ المُبارَک  ۱۴۲۹؁ھ بمطابق ستمبر 2008ء؁ سے مدنی چینل کے ذریعے گھر گھر سُنَّتوں کا پیغام عام کر نا شُروع کر دِیا اور دیکھتے ہی دیکھتے، اس کے حیرت انگیز مُثبت نتائج بھی سامنے آنے لگے۔ دعوتِ اسلامی نے