Book Name:Hazrat Sayyiduna Talha bin Ubaidullah ki Sakhawat

سے وابستہ ہو کرعلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت میں اوّل تا آخر شرکت کی سعادت حاصل کیجئے،علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے ایک شرابی تک پہنچنے والی نیکی کی دعوت اور اس کے بعداُس شرابی کی توبہ،دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی اورمدنی کاموں میں عملی طورپر شمولیت کی بہت ہی پیاری مدنی بہار سُنیے:

نِیّت صاف منزل آسان

عاشِقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافلہ کَپَڑوَنج(گُجرات،ہند)پہنچا، ”عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت “کے دَوران ایک شرابی سے مُلاقات ہو گئی ،عاشِقانِ رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُس پر خُوب اِنْفرادی کوشِش کی، جب اُس نے سبز سبز عمامے والوں کی شفقت و محبت دیکھی تو ہاتھوں ہاتھ اُن کے ساتھ چل پڑا،عاشِقانِ رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صحبت کی بَرَکت سے گُناہوں سے توبہ کی، داڑھی مُبارَک بڑھا لی، سبز عمامے کا تاج بھی سر پر سَج گیا، مَدَنی لباس کا بھی ذِہْن بن گیا، چھ دن تک مَدَنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصِل کر سکا،مزید 92 دن کے لئے مَدَنی قافلے میں سفر کی نیّت کی مگر زادِ قافلہ یعنی سفر کے اَخْراجات نہ تھے۔ایک دن ایک رِشتے دار سے مُلاقات ہو گئی ،اُس نے جب مُعاشَرے کے بَدنام اور شرابی کو داڑھی ، سبز سبز عمامے اور مَدَنی لباس میں دیکھا تو دیکھتا رہ گیا، جب اُس کو بتایا گیا کہ یہ سب مَدَنی قافلے میں سفر کی بَرَکت ہے اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اَسباب ہو جانے کی صُورت میں مزید 92 دن کے سفر کا پکّا اِرادہ  ہے تو اُس رشتے دار نے کہا، پیسوں کی فِکر مَت کرو 92 دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کا خرچ مجھ سے قبول کرلواورساتھ ہی ساتھ 92 د ن تک تمہارے گھر کے اَخراجات بھی میں اپنے ذمّے لیتا ہوں، یوں وہ دیوانہ92 دن کے لئے مَدَنی قافلے کا مُسافر بن گیا۔

یا خُدا! نکلوں میں مدنی قافلوں کے ساتھ کاش!

 

سُنّتوں کی تَرْبِیَت کے واسطے پھر جلد تَر!

خُوب خِدمت سُنّتوں کی ہم سَدا کرتے رہیں

 

مدنی ماحول اے خُدا ہم سے نہ چُھوٹے عُمر بھر

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!                                       صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد