Book Name:Hazrat Sayyiduna Talha bin Ubaidullah ki Sakhawat

المدینہ سے شائع کردہ حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرت سَیِّدُنا امام محمد بن محمد غزالی رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی تصانیف مثلاً اِحْیاءُ العُلوم (مُتَرْجَم، جلد3)،مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب،مِنْہَاجُ الْعَابِدِیْننیز شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رِسالے"مدینے کی مچھلی"اور المدینۃُالعلمیہ  کی کُتُب و رسائل مثلاً ”ضیائے صَدَقات“ و” صدقے کا انعام“وغیرہ کا مُطالعہ کیجئے (9)روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ بھی پُر کیجئے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدنی انعامات کے ذریعے شیخِ طریقت،امِیْرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اپنے مُریدین و مُحِبِّیْن کو جہاں دیگر اچھی صفات و عادات اِخْتِیار کرنے کی ترغیب دلائی ہے، وہیں سخاوت جیسی اچھی عادت اپنانے کے لئے اُنہیں عُلمائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام کی خیر خواہی کرنے کا بھی ذہن دِیا ہے جیساکہ مدنی انعام نمبر 62 ہے: ” کیا آپ نے اِس ماہ کسی سُنی عالم (یا اِمامِ مسجد، مؤذِّن ،خادِم)کو112 رُوپے یا کم از کم 12 رُوپے تحفۃً پیش کئے؟(نابالغ اپنی ذاتی رقم نہیں دے سکتا)۔“اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اِس مدنی انعام پر عمل کی برکت سے کنجوسی جائے گی اور اچھے کاموں میں مال خرچ کرنے کا ذہن بنے گا۔

کتاب ”ضیائے صدقات“  کا تعارُف

صَدَقے سے مُتَعَلِّق مزید معلومات حاصِل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 415صفحات پر مشتمل کتاب ”ضیائے صدقات “ کا مطالعہ اِنْتہائی مُفید ہے۔ یہ کتاب 19 ابواب پر مشتمل ہے اور ہر باب میں صَدَقے  سے مُتَعَلّق  مختلف مَوضُوعات پر سَیْر حاصِل گُفتگوکی گئی ہے، مثلاً صَدَقہ کے معنی و اَقْسام ،فرض زکوٰۃ کا بَیان ،زکوٰۃ کسے دی جائے،صلۂ رحمی (یعنی رِشتے داروں سے حُسنِ سُلوک)کے فضائل،مال جمع کرنا کیسا؟بخل کی مَذَمَّت وغیرہ ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اِس کا مُطالعہ کرنے والے کو معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصِل ہوگا،لہٰذا مکتبۃُ المدینہ سے اِس کتاب کو هَدِيَّةً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیےاور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ