Book Name:Rajab ki Baharain Ma Nafli Rozon kay Fazail

1.    فرمانِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے: رَجَب کے پہلے دن کا روزہ تین سال کا   کَفّارہ ہے اور دوسرے دن کا روزہ دو سالوں کا اور تیسرے دن کا ایک سال کا  کَفّارہ ہے ،پھر ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا   کَفّارہ ہے۔(الجامع الصَّغیرحدیث ۵۰۵۱ ص۳۱۱ ، از فیضانِ سُنّت،ص۱۳۶۲)

2.    رَحْمتِ عالمیَان،نبیِّ ذیشان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشادفرمایا:جس نے رَجَب  کاایک روزہ رکھا تو وہ ایک سال کے روزوں کی طرح ہوگا،جس نے سات روزے رکھے، اُس پر جہنَّم کے ساتوں دروازے بند کردیئے جا ئیں گے،جس نےآٹھ روزے رکھے اُس کےلئے جَنَّت کےآٹھوں دروازے کھول دیئے جائیں گے، جس نے دس روزے رکھے، وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  سے جو کچھ مانگے گا، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اُسے عَطا فرما ئے گااور جس نے پندرہ (15)روزے رکھے تو آسمان سے ایک مُنادِی نِدا(یعنی اِعْلان کرنے والااِعلان) کرتا ہے کہ تیرے پچھلے گُناہ بَخش دئیے گئے،پس تُو اَزْسرِ نَو عمل شُروع کر کہ تیری بُرائیاں نیکیوں سے بدل دی گئیں اور جو زائد کرے تو اللہعَزَّ  وَجَلَّ  اُسے اور زیادہ اجر  دےگا ۔(شُعَبُ الْاِیمان ج۳ص۳۶۸ حدیث ۳۸۰۱از فیضانِ سُنّت،ص۱۳۶۵)

3.    حَضْرتِ سَیِّدُنا اَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے:قِیامت  کے دن روزے دار قَبْروں سے نکلیں گے تو وہ روزے کی بُو سے پہچانے جائیں گے ،اُن کے لئے دَسْترخوان اور پانی کے کُوزے رکھے جائیں گے،جن پر مُشک سے مُہر ہوگی، انہیں کہا جائے گا کہ کھاؤ کل تُم بُھوکے تھے،پیو کل تُم پیاسے تھے،آرام کرو کل تُم تھکے ہوئے تھے،پَس وہ کھائیں گے ،پئیں گے اور آرام کریں گے حالانکہ لوگ حساب کی مَشقَّت اور پیاس میں مبتلا ہوں گے۔  (کنزالعمال ج۸ ص۳۱۳ حدیث ۲۳۶۳۹ والتدوین فی اخبار قزوین ج۲ ص۳۲۶ ، از فیضانِ رَمَضان،ص۱۳۴۰)

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ  رَجَبُ الْمُرَجَّب  کے روزے رکھنے والوں کے تو