Book Name:Rajab ki Baharain Ma Nafli Rozon kay Fazail

12 مدنی کاموں میں حصہ لیجئے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم بھی اپنے اَسلاف  کی سِیْرت پر عمل کرتے ہوئے علمِ دین حاصل کرنا،نیکیاں کرنا، گُناہوں سے بچنا،فکرِ آخرت کے لئے کُڑھنا اور خوفِ خدا و عشقِ مُصْطَفٰے  میں زِنْدگی بَسر کرنا چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں اور ذیلی حلقے کے 12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لیں۔ذیلی حلقے  کے  12 مدنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک مدنی کام”علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت“بھی ہے۔ نیکی کی دعوت دینا تو ایسا اَہَمّ فَریضہ ہے کہ تمام ہی  اَنْبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بلکہ خُود سیّدُالْانبیاء،محبوبِِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کوبھی اسی مَقْصَد کے لئے  دُنیا میں بھیجا گیا،ان مُقدَّس ہستیوں  نے ڈھیروں مُشکلات اورتکلیفیں  برداشت کیں لیکن نیکی کا حکم دینے اور بُرائی سے روکنے کے اِس عظیم فریضے کو بحُسن و خُوبی سَراَنجام دیا ۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوت ِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں بھی اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  اور سَیِّدُالاَنبیاء صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی اس پیاری پیاری سُنّت پر عمل کرنے کے لئے ہرہفتے ’’علاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت ‘‘ میں شرکت کرنے کی ترغیب دِلاتا ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّعلاقائی دَورہ  برائے نیکی کی دعوت کی برکت سے مسجد میں نمازیوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے نیز بارہا ایسا بھی ہوتا ہے کہ علاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے مُعاشرے کے بگڑے ہوئے اَفْراد دعوت ِاسلامی سے وابستہ ہو کر صلوٰۃ و سُنَّت پر عمل کرنے والے بن جاتے ہیں،لہٰذا ہمیں بھی  وَقْت نکال کر اِس عظیم مدنی کام میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینا چاہئے۔آئیے اس ضمن میں ایک مدنی بہار سُنتے ہیں ۔

نِیّت صاف منزل آسان

عاشِقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافلہ کَپَڑوَنج(گُجرات الھند)پہنچا،”عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت “کے