Book Name:Rajab ki Baharain Ma Nafli Rozon kay Fazail

کے ساتھ دوسروں کو بھی تحفے میں پیش کریں یا اُنہیں هَدِیَّـةً لے کر پڑھنے کا مَشْورہ دیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یوں تو  رَجَبُ الْمُرَجَّب کا پُورا مہینہ ہی اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کے فَضْل و کَرَم سے رَحْمتوں اور بَرَکتوں کی چھماچھم برسات لئے ہوئے ہے، مگر مختلف رِوایات سے یہ بھی مَعْلُوم ہوتا ہے کہ اِس کا پہلا اور ستّائیسواں (27)دن نِہایت ہی خُصُوصِیّت کا حامِل ہے، لہٰذا اِن میں عِبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہئے۔ جیساکہ

رَجَب کے خاص دن اور راتیں

اَمِیْرُالمؤمنین حَضْرتِ سَیِّدُنا مَوْلیٰ مشکل کُشا،عَلِیُّ المُرتَضٰیکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم اس ماہ  کی پہلی شب کو خاص اہتمام کے ساتھ عِبادَت  کِیا کرتے تھے۔ مَنْقُول  ہے کہ اَمِیْرُالمؤمنین حَضْرتِ سَیِّدُنا مَوْلیٰ على رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا دَسْتُور(طریقہ )تھا کہ آپ سال مىں چار راتىں ہر کام سے خالى کرکے عِبادَت کے لىے مَخْصُوص فرماىا کرتے تھے۔ (یعنی  اُن چار راتوں مىں خاص طور پر عِبادَت فرماتے تھے اور وہ یہ ہیں) ماہِ رَجَب کى پہلى رات، عِىدُالْفِطْر کى رات، عِیْدُالْاضْحٰـى کى رات اور ماہِ شعبان کى پندرھوىں رات (غنیة الطالیبین ص۳۵۹)

حَضْرتِ سیِّدُناخالِد بن مَعْدان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:سال میں پانچ راتیں ایسی ہیں جو اُن کی تَصْدِیْق کرتے ہوئے بہ نیّتِ ثواب ان کو عِبادَت میں گُزارے گا تو اللہ تَعَالیٰ اُسے داخِلِ جَنَّت  فرمائے گا(اُن میں سے ایک رات)رَجَب کی پہلی رات(بھی)ہے۔  (غُنیۃ الطالبین ص۲۳۶ ملخصا ،دار احیاء التراث العربی بیروت )

جس طرح رَجَب کی پہلی شب نہایت اَہَمّ ہے،اسی طرح اُس کی ستّائیسویں تاریخ بھی بہت فضیلت والی ہے،کیونکہ یہی وہ عَظِیْم رات ہے، جس میں پیارے آقا،مکی مَدَنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی طرف پہلی وحی بھیجی گئی اور اِسی رات میں سرکارِ دوعالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مِعْراج کے