Book Name:Rajab ki Baharain Ma Nafli Rozon kay Fazail

لئے تَشْرِیْف  لے گئے۔یہی وجہ ہے کہ ستّائیسویں شب میں عِبادت کرنے اور اُس کے دن میں روزہ رکھنے والے خُوش نصیبوں کو ڈھیروں اَجْر و ثواب عطا کِیا جاتا ہے۔آئیے اِس ضِمن میں 3 فرامینِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنتے ہیں:

1.    ستّائیس رَجَب کو مجھے نُبوَّت عطا ہوئی جو اِس دن کا روزہ رکھے اور اِفْطار کے وَقْت دُعا کرے ،دس بَرَس کے گُناہوں کا   کَفّارہ ہو۔(فتاویٰ رضویہ ،ج۱۰ ص۶۴۸،از فیضانِ سنّت، ص۱۳۶۷)

2.    ستّائیس رَجَبُ الْمُرَجَّب  میں نیک عمل کرنے والے کو 100 بَرَس کا ثواب ملتا ہے۔(شُعَب الایمان ج۳ص۳۷۴ حدیث ۳۸۱۲)

3.    رَجَب میں ایک دن اور ایک رات ہے ،جو اُس دن کا روزہ رکھے اور وہ رات نوافِل میں گُزارے، یہ سو بَرَس کے روزوں کے برابر ہو۔ اور وہ ستّائیسویں رَجَب ہے۔ اِسی تاریخ کواللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے محمد( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کو مَبْعُوث فرمایا۔(شُعَبُ الْایِمان ج۳ص۳۷۳حدیث۳۸۱۱)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ  ہم جیسے گُناہ گاروں کے لئے رَجَبُ الْمُرَجَّب  کی ستّائیسویں تاریخ اللہعَزَّ  وَجَلَّ کا عطا کردہ کیسا عظیمُ الشان تحفہ ہے کہ جو شَخْص اِخْلاص کے ساتھ اس کا روزہ رکھے،اُس کے دس سال کے گُناہ مُعاف ہوجاتے ہیں نیز جس خُوش نصیب کو اس رات میں نوافِل پڑھنے اور عِبادت کرنے کی سَعادت حاصِل ہو جائے،اُسے 100سال کے روزوں کے برابر ثواب عطا کیا جاتا ہے۔اگر ہم بھی ستّائیسویں شب عبادت میں گُزاریں اور  دن کا روزہ رکھیں تو اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی رحمت سے قَوِی اُمّید ہے کہ یہ تمام فضائل ہمیں بھی حاصِل ہو سکتے ہیں ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت شبِ مِعْراجُ النَّبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سلسلے میں ہرسال ستّائیسویں رَجَبُ المُرجَّب کو مُتَعَدَّد مقامات پر اِجْتماعاتِ ذِکر و نعت کا اِہْتمام کِیا جاتا ہے۔لہٰذا