Book Name:Zaban ka Qufle Madina

قُفل ِ مدینہ لگا رہے گا۔۔۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

ایک چپ۔۔۔سو سُکھ

پہلے تو لو ۔۔۔بعد میں بولو

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

گفتگو کا جائز ہ:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!زبان کی حفاظت کرنے،فُضول اور بے فائد ہ باتوں سے بچنے کیلئے اگرہم اپنے بزرگانِ دینرَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کی بات چیت کرنے کا انداز ،گفتگو میں ان کی احتیاطیں اور  ان  کے نصیحت آموز اَقول  کو مدِّنظر رکھیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے بھی فُضول گوئی سے بچنے کا ذِہْن بنے گا۔

زبان کی حفاظت سےمتعلق12اقوالِ بزرگانِ دین:

)1( امیر المؤمنین حضرت سَیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ گفتگو سے بچنے کے لئے اپنے مُنہ میں کنکری رکھا کرتےاور اپنی زبان کی طرف اشارہ کرکے فرمایا کرتے:یہی وہ چیز ہے جومجھے ہلاکت کی جگہوں پرلے گئی ہے۔

)2(حضرت سَیِّدُناعبداللہبن طاؤس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَافرماتے ہیں: میری زبان ایک درندہ ہےاگر میں اسے کھلا چھوڑ دوں تومجھے کھا جائے۔

(3)حضرت سَیِّدُنا وَہَب بن مُنَبِّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:آل ِداؤد کی حکمت سے ہےکہ عقلمندپر لازم ہے کہ وہ اپنے زمانے کی خبر رکھے،اپنی زبان کی