Book Name:Zaban ka Qufle Madina

یارب نہ ضَرورت کے سوا کچھ کبھی بولوں!

اللہ  زَباں  کا  ہو  عطا  قفلِ  مدینہ

بک بک کی یہ عادت نہ سرِ حشر پھنسا دے

اللہ زَباں  کا  ہو  عطا  قفلِ  مدینہ

ہرلَفظ کا کس طرح حساب آہ! میں دوں گا

اللہ  زَباں  کا  ہو  عطا  قفلِ  مدینہ

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        یادرکھئے!زِندگی کے اَیَّام چند گھنٹوں سے اور یہ چند گھنٹے چند لمحوں سے عِبارت ہیں ، زِندگی کا ہر سانس اَنمول ہیراہے ،کاش !ہمیں  ایک ایک سانس کی قَدر نصیب ہوجائے کہ کہیں کوئی سانس بے فائدہ نہ گزرجائے اورکل بروزِ قِیامت زندگی کاخزانہ نیکیوں سے خالی پاکر اَشکِ ندامت نہ بہانے پڑ جائیں! صدکروڑ کاش! ایک ایک لمحے کا حِساب کرنے کی عادت پڑ جائے کہ کہاں بسر ہو رہا ہے،زَہے مُقدَّر!زِندگی کی ہرہر ساعت مُفید کاموں ہی میں صَرف ہو ۔بروز قِیامت اَوقات کوفُضول باتو ں ،خُوش گپّیوں میں گزرا ہوا پاکر کہیں کَفِّ اَفسوس مَلتے نہ رہ جائیں لہٰذاہم بھی اپنے لمحاتِ زِندگی کی قَدرکرتے ہوئے خود کو نیکیوں کا عادی بنانے ،گناہوں سے بچنے  دوسروں کو بچانے،فُضُول گوئی سے پیچھا چُھڑانے اورذِکرودُرُود کی عادت بنانے کیلئےدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر قُفلِ مدینہ تحریک  کا حصّہ بنے گے  اور ہر ماہ یومِ قفلِ مدینہ  بھی منائیں گے  ۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ