Book Name:Zaban ka Qufle Madina

نیکیوں کی راہ پر گامزن ہوگئے ،بے نمازی نمازی بن گئے ،چور ڈاکواور شراب کے عادی  سُنَّتوں کے پیکر بن گئے ۔آئیے !ترغیب کیلئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں ۔

شراب کاعادی کیسے تائِب ہوا؟

       بابُ المدینہ(کراچی) میں مُقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے: ۱۴۲۵؁ھ بمطابق 2005؁ء کی بات ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل بُری صُحبت کی نحوست سے میں نے شراب پیناشروع کردی۔چونکہ میرے والِدصاحب انتقال فرماچکے تھے اورگھرمیں سب سے بڑا میں ہی تھااس لئے گھرکی تمام ذِمَّہ داری میرے کندھوں پرتھی،دلی طورپرشراب کو بُراجاننے کے باوجودمیں عادت کے ہاتھوں مجبورہوچکاتھا،ہزارہاکوششوں کے باوجودمیں اس سے جان نہ چھڑاسکا۔ چنانچہ اس نیت سے کہ راہِ خدا عَزَّ  وَجَلَّمیں سفرکر کے دُعاکروں توشایداس عادتِ بد سے نجا ت مل جائے میں نے عاشِقانِ رسول کے ہمراہ تین دن کے مَدَنی قافلے میں سُنّتوں بھراسفراختیارکیااوردورانِ مَدَنی قافلہ خُوب دعائیں کیں،مَدَنی قافلے کے دوران مجھے اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کی جورحمتیں ملیں وہ بیان سے باہرہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  مَدَنی قافلے کی بَرَکت سے شراب نوشی کی بُری عادت سے میری جان چھوٹ گئی وہ دن اورآج کا دن تین سال کاعرصہ گزرگیاہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّشراب پیناتودُورکی بات میں نے یہ منحوس کام کرنے کے بارے میں کبھی سوچا تک نہیں۔اوریہ بیان دیتے وقت میں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ(بابُ المدینہ کراچی)میں دس روزہ اجتماعی اعتکاف کی بَرَکتیں لوٹنے