Book Name:Zaban ka Qufle Madina

مىٹھے مىٹھے اسلامى بھائىو!دیکھا آپ نے فُحش گوئی کس قدر بُری عادت ہے مگر افسوس !فحش گوئی اوربے حیائی کو فروغ دینے میں ماحول کے ساتھ ساتھ ذَرائعِ اَبلاغ (میڈیا) مَثَلاً ریڈیو، ٹی ،وی کے مختلف چینلز اور مُتعدِّد رَسائل اور اَخبارات بھی  مصروف ہیں ۔ جس کی بِناء پر ہمارا مُعاشَرہ تیزی سے فَحَّاشی، عُریانی و بے حيائی کی آگ کی لپیٹ میں آتا جا رہا ہے جس کے سبب خاص کر نئی نسل اَخلاقی بے راہ روی و شدید بدعملی کا شکار ہوتی جارہی ہے۔ فلمیں ڈِرامے، گانے باجے، بیہودہ فنکشنز رَواج پا رہے ہیں۔ اکثر گھر سینما گھر اوراکثر مجالس نقّار خانے کا سماں پیش کر رہی ہیں ۔خدارا ! ہوش میں آئیے اور دعوتِ  اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ۔اور خود کو فحش  گوئی اور بے حیائی  کے مَناظر سے بچانے کیلئے  مدنی چینل  دیکھتے رہیے  اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سےعلمِ دین حاصل کرنےکے ساتھ ساتھ نہ صرف آپ کی ذات میں حیرت انگیزتبدیلی آئے گی بلکہ آپ کے اہلِ خانہ  کی زندگی میں  بھی مدنی انقلاب برپاہوجائے گا ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

خاموشی کے فَضائل :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ابھی ہم نے فُحش گوئی کی مذمّت  پراحادیثِ مُبارکہ سُنیں کہ فحش گوئی کرنے والے کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ    ناپسند فرماتاہے ،اس پر جنت حرام ہوجاتی ہے اور  وہ جہنمیوں کےلیے مزید تکلیف کا باعث  ہوتا ہے ۔لہٰذا ہمیں بھی فُحش اور بے ہودہ گفتگومیں پڑنے کے بجائے فُضول گفتگو سے  بچتے ہوئے خاموشی کی عادت