Book Name:Zaban ka Qufle Madina

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کے مدنی پھول:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آ ج میں آپ کے سامنے  زبان کی حفاظت سے مُتعلِّق مدنی پُھول پیش کرنے کی سعادت حاصل کروں گا ۔سب سے پہلے حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی ایک نصیحت بھری حکایت بیان کروں گا۔اس کے بعدقرآنِ پاک کی آیات اورخاموشی کے فَضائل پر  احادیثِ مُبارکہ اورضِمْناً فُحش گوئی کی مذمت گوش گُزار کروں گا ۔اس کے بعد فُضول جُملوں کی چند مثالیں اور بُزرگان ِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبْین کے اَقْوال  بھی سُناؤ ں گا۔اس کے بعد فُضول گوئی سے بچنے کے چند طریقے اور آخر میں بات چیت کرنے کے مدنی پُھول بھی بیان کرنے کی سعادت حاصل کروں گا۔

زبان کا قفل مدینہ:

       حضرت سَیِّدُنا عُمر بن سیلمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :ایک مرتبہ حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَاماپنے حوّاریوں کے پاس اس حالت میں تشریف لے گئے کہ آپ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے جسمِ اَنور پر اُون کا جُبَّہ تھا اور ایک عام سی شلوار پہنی ہوئی تھی،ننگے پاؤں تھے اورسر پربھی کوئی کپڑا وغیرہ نہیں تھا، آنکھوں سے آنسورَواں تھے،بُھوک کی وَجہ سے آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکا رَنگ مُتغَیَّر ہوگیا تھا اور پیاس کی شِدّت سے ہونٹ بالکل خُشک ہوچکے تھے۔آپعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے اپنے حَواریوں کوسلام کیا،اور فرمایا:''اے بنی