Book Name:Zaban ka Qufle Madina

کی؟ کسی کی غیبت تو نہیں کر بیٹھے ؟ کسی کو گالی تو نہیں دی ؟ کہیں اس گفتگو میں ہم سے  فالتو جملے تو نہیں نکل گئے ؟ اگر ہم اس طرح فکرِ مدینہ کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے بھی فُضول گوئی سے بچنے کا ذِہن بنے گا ۔اس کے بعد فُضول گوئی سے بچنے کے چند طریقے مثلا ً  لکھ کر گفتگو کرنا،اشارے سے گفتگوکرنا ،سُنَّتِ صدیقی پر عمل کرتے ہوئے مُنہ میں پتھر رکھنا اور دُرودِ پاک کی کثرت کرنا بھی آپ نے سماعت فرمایا ۔ اگر ہم بھی ان طریقوں میں سے کسی ایک پر  عمل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ فُضول گوئی کی عادت سے جان چھوٹ جائے گی ۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی کاموں میں حصہ لیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!زبان کیحفاظت کا ذہن بنانے،فُضول گوئی کی عادت سے پیچھا چھڑانے ، اپنے قیمتی  وَقت  کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ذِکرودُرُود کی عادت اپنانے ،گناہوں سے بچنے اور  نیکیوں پر اِستقامت پانے کیلئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیےاور ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام  راہ ِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ میں عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کرنا بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ اِس سِلسِلے میں دَعوتِ