Book Name:Zaban ka Qufle Madina

اِسلامی کے سُنَّتوں کی تربیّت کے بے شُمارمَدَنی قافِلے3دن، 12دن،1ماہ اور 12ماہ کے لئے مُلک بہ مُلک،شہربہ شہراورقَریہ بہ قَریہ سفَرکرکے علمِ دین اورسُنّتوں کی بہاریں لُٹا رہے اور نیکی کی دَعوت کی دُھومیں مچارہے ہیں۔ یَقیناً راہِ خُدا میں سفَرکرنے والے عاشقانِ رسول کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے ان مَدَنی قافلوں میں سفَر کرنا بہت بڑی سعادت ہے۔اِن مَدَنی قافِلوں کی بَرَکت سے پَنْجْ   وَقْتَہ نمازونوَافِل کی پابندی کے ساتھ ساتھ پیارے آقا  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکی سُنَّتیں بھی سیکھنے کوملتی ہیں اور علمِ دین حاصل کرنے کامَوقع  مُیَسَّرآتاہے۔ علمِ دین کے لیے سَفرکے بے شُمارفَضائل ہیں۔ چُنانچہ  

حضرتِ سَیِّدُنااَنَس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے رِوایت ہے کہ سیِّدُالْمُبلِّغین،رَحْمَۃٌلِّلْعٰلَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا : جو عِلْم کی تلاش میں نکلتاہے وہ واپس لوٹنے تک اللہ تَعالیٰ کی راہ میں ہوتا ہے۔'' (ترمذی، کتاب العلم ، رقم۲۶۵۶، ج۴، ص۲۹۴)

حضرتِ سَیِّدُنا ابودَرْدَاء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہيں :’’عِلم کا ایک باب جسے آدَمی سیکھتا ہے اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کے نزدیک ہزار رَکعت نفَل پڑھنے سے زِیادہ پسندیدہ ہے اور جب کسی طالبُ الْعِلْم کو عِلم حاصل کرتے ہو ئے مَوت آجائے تو وہ شہید ہے ۔‘‘(الترغیب والترہیب ، کتا ب العلم ، الترغیب فی العلم ، رقم ۱۶، ج ۱، ص ۵۴)

ہمیں بھی حُصولِ علم کی خاطر ہر ماہ تین دن راہِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ میں سفر کو اپنا معمول بنالینا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ علمِ دین حاصل کرکے دوسروں تک پہنچانا چاہیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوت ِ اسلامی کے یہ مدنی قافلےجہاں  علمِ دین   حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں وہیں ان کی برکت سے  معاشرے کے  بگڑے ہوئے  جرائم پیشہ افراد تائب ہوکر