Book Name:Zaban ka Qufle Madina

مومن کی پہچان:

    سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:مومن عیب نکالنے والا، لعنت کرنے والا ،فحش گو اوربے حیا نہیں ہوتا۔ ([1])

فحش گو پر جنت حرام ہے:

    ایک اور حدیث پاک میں ہے :ہر فحش کلام کرنے والے پر جنت کا داخلہ حرام ہے۔([2])

دوزخیوں کی تکلیف کا باعث:

    سرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:چار شخص جہنمیوں کے لئے عذاب میں مبُتلاکی تکلیف کے ساتھ ساتھ مزید تکلیف کا باعث بنیں گے ،وہ کھولتے پانی اور بھڑکتی آگ کے درمیان دوڑتے ہوئے موت مانگتے ہوں گے، (ان چار اَشخاص میں سے )ایک شخص وہ ہوگا جس کے مُنہ سےپیپ اور خون بہہ رہا ہوگا،اس سے کہا جائے گا: اس بد نصیب کا کیا مُعاملہ ہے جس نے ہماری تکلیف کو اور زیادہ کر دیا؟ وہ کہے گا: میں وہ بد نصیب ہوں جو ہرفُحش اور خبیث بات کو دیکھ کر ایسے لذّت اُٹھاتا تھا جیسےفُحش کلامی سے لذت اٹھائی جاتی ہے۔([3])


 

 



[1]…سنن الترمذی، کتاب البروالصلة، باب ماجاء فی اللعنة ،۳/ ۳۹۳، حدیث :۱۹۸۴

[2]… موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت ،۷/ ۲۰۴، حدیث :۳۲۵

[3]…  موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت ،۷/ ۱۳۲، حدیث :۱۸۷