دامادِ تاجُ الشریعہ کے انتقال پر تعزیت/مفتی نسیم مصباحی کے بھائی کی عیادت

دامادِ تاجُ الشّریعہ کے انتقال پر اَمیرِ اَہلِ سنّت کی تعزیت

جانشینِ مفتیِ اعظم ہند، حضور تاجُ الشّریعہ حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری اَزہری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے داماد حضرت علامہ مولانا مفتی شعیب رضا نعیمی 15رمضان المبارک 1438ھ مطابق11جون2017ء بروز اتوار تقریباً دن بارہ بجے بریلی شریف میں انتقال فرماگئے۔ اَمیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک تعزیتی پیغام کے ذریعے حضور تاجُ الشّریعہ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ، مرحوم کے بھائی جان حضرت مفتی غلام مصطفےٰ نعیمیمَدَّظِلُّہُ الْعَالِی،ان کے شہزادےمحمدحمزہ رضا رضوی اور دیگر سوگواروں سے تعزیت کرتے ہوئے فرمایا:

سوشل میڈیا (Social Media) کے ذریعے مجھ تک ایک خبر پہنچی ہے کہ حضور تاجُ الشّریعہ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے داماد حضرت علّامہ مولانا مفتی شعیب نعیمی کا انتقال ہوگیا، اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ ،  یہ آج ہی کی خبر ہے۔ واقعی مَوۡتُ الۡعَالِمِ مَوۡتُ الۡعَالَم یعنی عالِم کی موت ایک عالَم کی موت ہے۔ عام آدمی کے انتقال سے وہ نقصان  نہیں ہوتا جو عالمِ دین کی وفات سے امّت کو ہوتا ہے۔ میں ان کے بھائی جان حضرت قبلہ مفتی غلام مصطفٰے نعیمی، ان کے 12 سالہ شہزادے حمزہ رضا، حضور تاجُ الشّریعہ اور دیگر تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں۔(اس کے بعد امیرِاَہلِ سنّت نے دعا کی:) یَااللہ! پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا واسطہ! حضرت مولانا مرحوم مفتی شعیب رضا صاحب کو غریقِ رحمت فرما، اِلٰہَ الۡعَالَمِین! ان کے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما، یَااللہ! مرحوم کی قبر کو خوابگاہِ بہشت بنا، یَااللہ! مرحوم کی قبر پر رحمت و رضوان کے پھول برسا، پَروَردگار! مرحوم کو بے حساب بخش کر جنّتُ الفِردوس میں اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما، یَااللہ! مرحوم کے جملہ سوگواروں کو صبرِ جمیل اور صبرِ جمیل پر اجرِ جزیل مَرحمت فرما۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

مفتی نسيم مصباحی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے بھائی کی عیادت

مفتیِ دارالافتا جامعہ اشرفیہ مبارکپور اعظم گڑھ ہند، اُستاذ العلماء حضرت علّامہ مولانا مفتی نسيم مصباحی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے بھائی بصیر احمد صاحب کو 14جون2017ء مطابق 18رمضان المبارک کو ہارٹ اٹيک (Heart Attack) ہوا۔ اطلاع ملنے پرشیخِ طریقت، اَمیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صوتی پیغام (Audio Message) کے ذریعے عیادت کرتے ہوئے فرمایا:

نَحۡمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡکَرِیۡمِ

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عُفِیَ عَنۡہُ کی جانب سے مُحسنِ دعوتِ اسلامی الحاج مفتی نسیم مصباحی صاحب جامعہ اشرفیہ اَطَالَ اللہُ عُمۡرَکُمۡ، اَلسَّلَامُ عَلَیۡکُمۡ وَرَحۡمَۃُاللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہ!

آصف خان مدنی ناظم اَلۡمَدِیۡنَۃُ الۡعِلۡمِیَّہ  نے ابومحمد طاہر کو اور انہوں نے مجھے پیغام دیا کہ آپ کے بھائی جان بصیر احمد صاحب کو 18 رمضان المبارک کو ہارٹ اٹيک ہوا اور آخری اطلاع تک اَسپتال میں داخل تھے۔(اس کے بعد امیرِ اَہلِ سنّت نے بصیر احمد صاحب کے لئے دعا کی:) یَااللہ! پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا واسطہ! بصیر احمد صاحب کو شفائے کامِلہ، عاجِلہ، نافعہ عطا فرما۔ یَااللہ! انہیں صحتوں، راحتوں، عافیتوں، عبادتوں، ریاضتوں، سنّتوں، مَدَنی کاموں، دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ ان کی بیماریاں دُور کردے، انہیں بیمارِ مدینہ بنادے۔ دَرْد دُور کرکے دردِ مدینہ سے مُشَرَّف فرما دے۔ ان کو ان کے سارے گھرانے کو  شاد و آباد پَھلتا پُھولتا مدینے کے سدا بہار پھولوں  کے صدقے مسکراتا رکھ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

بصیر احمد صاحب کو میرا سلام دیجئے اور میری طرف سے عیادت بھی فرمالیجئے۔ اللہ تعالٰی ان پر رحم فرمائے، ماہِ رمضان المبارَک کا صدقہ ان پر کرم کی نظر ہو۔بے حساب مغفرت کی دعا کا مُلتَجی ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری کے بھائی کی تعزیت

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری (اوکاڑہ پنچاب،پاکستان)کے بڑے بھائی جان محمدشفیع کے انتقال پر امیرِ اَہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صُوری پیغام (Video Message) کے ذریعے رکنِ شوریٰ اور دیگر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے فرمایا:

ابھی پرچی ملی ہے کہ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری کے بڑے بھائی جان کا آج انتقال ہوگیا ہے۔ اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ میں حاجی رفیع العطاری اور دیگر لواحقین ،مرحوم کی آل سے تعزیت کرتا ہوں۔(اس کےبعد امیرِ اَہلِ سنّت نے دعا فرمائی:)  اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ، یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن! یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن! یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن!مرحوم محمد شفیع کو غریقِ رحمت فرما۔یا اللہ!مرحوم کے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما۔ یا اللہ!مرحوم کی بے حساب مغفرت فرما۔اِلٰہَ الْعَالَمِیْن! مرحوم کی قبر کو جنت کا باغ بنا، مرحوم کی قبر پر رحمت و رضوان کے پھول برسا۔ یا اللہ! مرحوم کی بے حساب مغفرت کرکے جنت الفردوس میں انہیں اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما۔ یا اللہ!مرحوم کے سوگواروں کو صبرِ جمیل اور صبرِ جمیل پر اجرِ جزیل مرحمت فرما۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

اس کے علاوہ امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صُوری پیغام (Video Message) کے ذریعے برکت اللہ عطاری مدنی  اورمرکزالاولیا لاہورکی اسلامی بہن حجنّ اُمّ ارمان عطاریہ کی بیماری پر اُن  سےعیادت فرمائی نیز ایک صوتی پیغام(Audio Message) کے ذریعے مُبَلِّغۂ دعوتِ اسلامی امِّ عائشہ عطاریہ کی عیادت بھی فرمائی۔

 

Share

Articles

Comments


Security Code