علم کی برکتیں/کونسی دنیا بُری ہے؟/فضائلِ استِغفار/امیرِ اہلِ سنّت سے وُضو کے بارے میں سُوال جواب

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ فیضان مدینہ اکتوبر 2022

شیخ ِ طریقت ،  امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ذوالقعدۃ الحرام 1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1)یاربَّ المصطفٰے ! جو کوئی21صفحات کا رِسالہ  ” علم کی برکتیں “  پڑھ یا سُن لے اُسے اپنی رِضا کیلئے علمِ دین سیکھنے اور اِسے پھیلانے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن (2)یاربَّ المصطفٰے ! جو کوئی 14صفحات کا رِسالہ  ” کونسی دنیا بُری ہے ؟  “  پڑھ یا سُن لے اُس کے دل سے دُنیا کی محبت دُور فرما کر اُسے اپنی اور اپنے پیارے پیارے سب سے آخِری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت عنایت فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے۔ اٰمین (3)یاربَّ المصطفٰے ! جو کوئی17 صفحات کا رِسالہ  ” فضائلِ استِغفار “  پڑھ یا سُن لے اُسے تیری رضا کے لئے زیادہ سے زیادہ ذکر کرنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بخش دے۔ اٰمین (4)جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عُبید رضا عطّاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ  ” امیرِ اہلِ سنّت سے وُضو کے بارے میں سُوال جواب “  پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یااللہ پاک ! جو کوئی 21صفحات کا رِسالہ  ” امیرِ اہلِ سنّت سے وُضو کے بارے میں سُوال جواب “  پڑھ یا سُن لے اُسے ظاہری پاکیزگی کے ساتھ باطنی پاکی نصیب فرما اور اسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

 

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

علم کی برکتیں

14لاکھ90ہزار617

10لاکھ30ہزار336

25لاکھ20ہزار953

کونسی دنیا بُری ہے ؟

15لاکھ11ہزار740

9لاکھ17ہزار768

24لاکھ29ہزار508

فضائلِ استِغفار

12لاکھ55ہزار405

8لاکھ19ہزار619

20لاکھ75ہزار24

امیرِ اہلِ سنّت سے وُضو کے

بارے میں سُوال جواب

15لاکھ87ہزار283

10لاکھ39ہزار707

26لاکھ26ہزار990


Share

Articles

Comments


Security Code