علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضان مدینہ اکتوبر 2022

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

 ( 1 ) بنتِ مبارک علی  ( پی ایس  ٹی ٹیچر گورنمنٹ ماڈل سکول ، جھنگ ) :  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  کے مضامین بہت ہی معلوماتی ہیں بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ معلومات کا خزانہ ہیں تو بے جا نہ ہو گا ، ان مضامین کے مطالعہ سے مجھے معلوم ہوا کہ یہ نہ صرف معلوماتی بلکہ دلچسپی سے بھی بھر پور ہیں ، اس کا مطالعہ کرنے والا بور نہیں ہوتا ، یہ میگزین زندگی کے تقریباً ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے مفید ہے ، میں نے اسے بہت توجہ سے پڑھا ہے ، اس کا ایک مضمون  ” آبِ زَم زَم “  مجھے بہت پسند آیا۔ اللہ پاک آپ لوگوں کے علم و عمل اور عمر میں برکت عطا فرمائے ، مزید ہمت و طاقت عطا کرے ، یہ میگزین آپ لوگوں کی کاوشوں سے خوب ترقی کرے اور لوگ خوب اس سے استفادہ کریں ، اٰمین۔

متفرق تأثرات

 ( 2 ) اَلحمدُلِلّٰہ ! 3سال سے مسلسل  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  کی سالانہ بکنگ کروا رہا ہوں ، اس میگزین کا ایک عمدہ خاصہ یہ ہے کہ یہ میگزین ہر طبقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے ، امید ہے آنے والے دور میں اسے مزید اپ ڈیٹ کر کے تعلیمی اور دیگر پرائیویٹ و سرکاری اداروں کیلئے فعال بنایا جائے گا۔ ( محمد ابوبکر ، سرگودھا )   ( 3 ) مجھے  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  جولائی2022ء میں  ” دشمن بنے دوست “  اور  ” میٹھے پانی کا کنواں “  یہ دونوں کہانیاں بہت پسند آئیں اور مجھے ان دونوں کہانیوں سے بہت معلومات ملی۔ ( نذیر احمد ، ڈہرکی سندھ )   ( 4 ) گزارش ہے کہ  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  میں  ” مدنی یادگار “  کے نام سے ایک سلسلہ شروع فرمایئے جس میں ہر ماہ یا جیسے ترکیب بنے دعوتِ اسلامی کے شروع کے دنوں کا ذکر کیا جائے جیسے فیضانِ مدینہ کراچی کی جگہ کیسے لی؟ کورنگی کراچی میں اجتماع کیسے شروع ہوا؟ ملتان شریف اجتماع کیسے شروع ہوا؟ ملتان شریف اجتماع کے لئے جگہ کیسے خریدی؟ کراچی اجتماع کی جگہ صحرائے مدینہ سپرہائی وے پر کیسے خریدی؟ اسی طرح بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں ہونے والے اجتماع وغیرہ کی بہاریں اس میں شامل کی جائیں۔ ( محمد امجد عزیز عطّاری ، کورنگی کراچی )   ( 5 ) اَلحمدُلِلّٰہ !  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  سے ہمیں ڈھیروں علمِ دین حاصل ہوتا ہے ، اس کا مطالعہ کرنے اور جوابات تلاش کرنے میں بہت مزہ آتا ہے اور یوں علمِ دین ، ضَروری مسائل و طبی معلومات بھی حاصل ہوجاتی ہیں۔  ( مناہل عبدُالقیوم ، کراچی )   ( 6 )  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  ایک منفرد میگزین ہے جس میں ہمیں مختلف مضامین پڑھنے کو ملتے ہیں ، ہمیں صحابۂ کرام اور علمائے کرام کے بارے میں علم حاصل کرکے ان کے نقشِ قدم پر چلنے کا جذبہ ملتا ہے ، خصوصاً  ” اسلامی بہنوں کا ماہنامہ “  مجھے بہت پسند ہے کیونکہ اس کے ذریعے ہمیں شرعی راہنمائی حاصل ہوتی ہے ، الله پاک دعوتِ اسلامی کو نظرِبد اور حاسدوں کے حسد سے بچائے ، اٰمین۔ ( بنتِ مظفر اقبال ، پتوکی )   ( 7 ) اَلحمدُلِلّٰہ !  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  دعوتِ اسلامی کی وہ بہترین کاوش ہے جو علمِ دین پھیلانے کے بہترین ذرائع میں سے ایک ذریعہ ہے۔ شخصیات ، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کو تحفہ دینے کیلئے  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  ایک بہترین میگزین ہے۔  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اتنا دلچسپ ہے کہ کئی ٹیچرز و اسٹوڈنٹس نے اس کی سالانہ بکنگ کروانے اور پڑھنے کی نیت کا اظہار کیا ہے۔  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  جولائی 2022ء  میں  ” صحرائے  تھر کا سفر “   پڑھ کر دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہوگیا اور یہ احساس ہوا کہ ہمارے تھر میں دینی کاموں کی کتنی حاجت ہے؟ ( بنتِ رمضان عطاریہ ، طالبہ درجہ ثالثہ جامعۃُ المدینہ گرلز فیضانِ اُمُّ الخیر ، کنری سندھ )


Share

Articles

Comments


Security Code