اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہے!

دعوت اسلامی کی مدنی خبریں

* مولانا عمر فیاض عطّاری مدنی

ماہنامہ ستمبر 2021

جگر گوشہ غزالیِ زماں علامہ سید ارشد سعید کاظمی صاحب کی عالمی مدنی مرکز کراچی تشریف آوری

دعوتِ اسلامی کی دینی ، اصلاحی اورفلاحی خدمات معلوم ہونےپر خوشی و مسرت کا اظہار فرمایا

غزالیِ زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی شاہ صاحب  رحمۃُ اللہِ علیہ  کے صاحبزادے حضرت علامہ پیر سید ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  کی 23 جون 2021 ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی تشریف آوری ہوئی۔ فیضانِ مدینہ پہنچنے پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطّاری  مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ علامہ ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب نے عالمی مدنی مرکز میں قائم دارُالافتاء اہلِ سنّت کا وزٹ کیا جہاں شیخُ الحدیث والتفسیر مفتی قاسم عطّاری ، مفتی محمد فضیل عطّاری ، استاذالحدیث مفتی حسان عطّاری مدنی ، استاذ الحدیث مفتی سجاد عطّاری مدنی اور ترجمانِ دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدُالحبیب عطّاری نے شاہ صاحب سے ملاقات کی۔ شاہ صاحب نے جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ کا دورہ بھی کیا جہاں دورۂ حدیث شریف میں طلبۂ کرام کے درمیان مختصر بیان فرمایا۔ اس کے بعد المدینۃُ العلمیہ ( اسلامک ریسرچ سینٹر) میں تشریف لائے جہاں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطّاری مدنی نے ان سے ملاقات کی جبکہ HOD مولانا آصف خان عطّاری مدنی نے شاہ صاحب کو المدینۃُ العلمیہ کی کتابوں کے متعلق مختصر بریفنگ دی۔ قبلہ شاہ صاحب نے مدنی چینل کا وزٹ بھی کیا۔ شاہ صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی ، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے متعلق دیکھ سُن کر خوشی و مسرت کا اظہار فرمایا اور مزید ترقی کے لئے دعا ئیں دیں۔

دعوتِ اسلامی کے وفد کی صدرِ پاکستان سے ملاقات

وفد نے FGRF کے تحت ہونے والی فلاحی سرگرمیوں سے صدرِ پاکستان کو آگاہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد یوسف سلیم عطّاری اور FGRF کے اسلامی بھائیوں نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر ہاؤس (سندھ) میں ملاقات کی۔ وفد نے دعوتِ اسلامی کے فلاحی ڈیپارٹمنٹ FGRF کے تحت ہونے والے رفاہی کاموں سے صدرِ پاکستان کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر یوسف سلیم عطّاری نے کہا کہ گرین پاکستان کے تحت لاکھوں پودے لگائے جا چکے ہیں جن کی حفاظت کی بھی حتّی الامکان کوشش کی جا رہی ہے۔ اسپیشل پرسنز کے لئے Rehabilitation Centers قائم کئے گئے ہیں جن میں تربیت یافتہ اسٹاف خصوصی آلات کی مدد سے ان کا علاج کررہا ہے جبکہ اب تک تقریباً 44ہزار سے زائد بلڈ بیگ دعوتِ اسلامی ڈونیٹ کر چکی ہے۔ صدر پاکستان نے ویلفیئر کے کاموں پر دعوتِ اسلامی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اورکہا کہ دعوتِ اسلامی اپنی دینی اور اصلاحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کرے۔

مرحوم رکنِ شوریٰ کے بیٹے کا نکاح

جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت نے نکاح پڑھایا

28 جون 2021ء بروز پیر مغرب کی نماز کے بعد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مرحوم رکنِ شوریٰ حاجی زم زم عطّاری  رحمۃُ اللہِ علیہ  کے بیٹے مولانا جنید عطّاری مدنی کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریبِ نکاح میں جانشین امیرِ اہلِ سنّت ، نگرانِ شوریٰ ، نگرانِ پاکستان مشاورت ، ترجمانِ دعوتِ اسلامی اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے دیگر اراکین سمیت اہل ِخانہ میں سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت الحاج مولانا عبید رضا عطّاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے مولاناجنید عطّاری مدنی کا نکاح پڑھایا اور ابوالبنتین حافظ حسان عطّاری مدنی نے دعائیہ سہرا پڑھا۔ اختتام پر نگرانِ شوریٰ نے دعا کروائی۔

فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 12 دینی کام کورس

نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے کورس کی تربیت فرمائی

جون2021ء میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 3 دن کا 12 دینی کام کورس ہواجس میں دعوتِ اسلامی کے شعبے “ اطراف کے علاقے “ کے ذمہ داران اور12ماہ کے مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ کورس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطّاری نے ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت کی اور 12دینی کاموں کے متعلق راہنمائی فرمائی ، شرکاء کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی عنایت فرمائے۔ کورس کے اختتام پر ٹیسٹ بھی لیا گیا جس میں نمایاں پوزیشن لینے والے اسلامی بھائیوں کو نگرانِ پاکستان مشاورت نے تحائف بھی دیئےکور س  کے شرکاکا کہنا تھا کہ یہ کورس کر کے ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے  خودہماری تربیت فرمائی اور ہمیں 12 دینی کام کرنے کا انداز سکھایا۔

تاجر وں کے لئے 6 دن کا تجارت کورس

دارالافتاء اہلِ سنّت کےمفتیانِ کرام نے راہنمائی کی

عاشقانِ رسول کی شرعی راہنمائی کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبے دارُ الافتاء اہلِ سنّت کی جانب سے ہند کے تاجر اسلامی بھائیوں کے لئے ماہِ جون میں 6 دن کا تاجر کورس ہوا جس میں دارُ الافتاء اہلِ سنّت کے مفتیانِ کرام نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مختلف فقہی موضوعات پر بیانات فرمائے۔ تفصیلات کے مطابق کورس میں استاذُ الحدیث مفتی حسان عطّاری مدنی ، استاذُ الحدیث مفتی سجاد عطّاری مدنی ، مفتی جمیل عطّاری مدنی ، مفتی ساجد عطّاری مدنی ، مفتی کفیل عطّاری مدنی اور مفتی عرفان عطّاری مدنی نے شُرکائے کورس کی راہنمائی کے لئے بیانات کئے اور خرید و فروخت کی فقہی تفصیل ، خرید و فروخت کے مکمل عمل اور ضروری مسائل بیان فرمائے۔

فیضان آن لائن اکیڈمی کی نئی برانچ کا افتتاح

افتتاحی تقریب میں نگرانِ شوریٰ  اور ترجمان دعوتِ اسلامی کی شرکت

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 24 جون 2021ء بروز جمعرات ہفتہ وار اجتماع کے بعد فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطّاری  مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، ترجمانِ دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدُالحبیب عطّاری اور مختلف شخصیات نے خصوصی شرکت کی ، رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف کروایا ۔ واضح رہے کہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کا ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں سے دنیا بھر میں علم دین کے شائقین کو قراٰنِ پاک کی تعلیم اور درسِ نظامی سمیت مختلف دینی اور معلوماتی کورس آن لائن کروائے جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی آن لائن قراٰنِ پاک پڑھنا چاہتے ہیں یا کوئی اور کورس کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک کا وزٹ کیجئے :

www.quranteacher.net

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃُ المدینہ ، ذمہ شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب و روز


Share

Articles

Comments


Security Code