مدنی ستارے

ماہنامہ ستمبر 2021

اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہدی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ  احمد رضا مسجد “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں ، جن میں سے11 سالہ محمد دانش بن محمد ارشد عطّاری کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :

اَلحمدُ لِلّٰہ! 1ماہ 15 دن میں ناظرہ قراٰن مکمل کیا جبکہ11 ماہ میں قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پائی۔ روزانہ 2 پاروں کی دہرائی بھی ان کےمعمول کا حصہ ہے۔ علمِ دین کے حصول کے لئے 8 ماہ سے درس دینے کے ساتھ ساتھ امیرِ اہلِ سنّت اور المدینۃُ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر) کی 15سے زائد کتب و رسائل کا مطالعہ کر چکے ہیں اور درس ِ نظامی (عالم کورس )کرنے کے لئے بھی پُر عزم ہیں ۔

محمد دانش کے استاذِمحترم نے ان کے بارے میں نیک خیالات کا اظہار کیا اور اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ۔


Share

Articles

Comments


Security Code