مدرسۃ المدینہ

ماہنامہ ستمبر 2021

مدرسۃُ المدینہ احمد رضا مسجد (بلدیہ ٹاؤن ، کراچی )

 تعلیم ِ قراٰن کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کا “ مدرسۃُ المدینہ احمد رضا مسجد “ بھی ہے جس کی تعمیر کا آغاز 1993ءمیں ہوا ،  اللہ پاک کے فضل و کرم سے اسی سال باقاعدہ تعلیم کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ، خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ اس مدرسۃُ المدینہ کا افتتاح امیرِ اہلِ سنّت حضرت  علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے بابرکت ہاتھوں سے کیا۔

اس مدرسۃُ المدینہ میں ناظِرہ کی9جبکہ حفظ کی3کلاسز ہیں۔ اب تک (یعنی 2021ء تک)اس مدرسۃُ المدینہ سےکم و بیش 481 طَلَبۂ کرام قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پاچکےہیں جبکہ1250بچّے ناظِرہ قراٰنِ کریم مکمّل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس مدرسۃُ المدینہ سے فراغت پانے والوں میں سے تقریبا ً140طلبہ نے درسِ نظامی(عالم کورس ) میں داخلہ لیا ، اور21طلبہ کورس مکمل کرنے کے بعد  دینی کام  میں مصروفِ عمل ہیں۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ  احمد رضا مسجد “ کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code