صفرُالمظفرکے چند اہم واقعات

ماہنامہ ستمبر 2021

17صفرُالمظفر1398ھ یومِ وصال

والدۂ امیرِاہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری  رحمۃُ اللہِ علیہا

مزید معلومات کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرُالمظفر 1439ھ پڑھئے۔

20صفرُالمظفر465ھ یومِ وصال

حضرت سیّد علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃُ اللہِ علیہ

مزید معلومات کے لئے  ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرُالمظفر 1439ھ اور المدینۃُ العلمیہ کی کتاب “ فیضانِ داتا علی ہجویری “ پڑھئے۔

25صفرُالمظفر1340ھ یومِ وصال

اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِ سنّت ، امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ

مزید معلومات کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرُالمظفر 1439تا1442ھ اورخصوصی شمارہ “ فیضانِ امامِ اہلِ سنّت “ صفرالمظفر1440ھ پڑھئے۔

28صفرُالمظفر1034ھ یومِ وصال

حضرت مجدّدِ الفِ ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی حنفی رحمۃُ اللہِ علیہ

مزید معلومات کے لئے المدینۃ العلمیہ کا رسالہ “ تذکرۂ مجدّدِ الفِ ثانی “ پڑھئے۔

صفرُالمظفر7ھ فتحِ خیبر

حُضورِ اکرم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  1600صحابہ کے ساتھ مدینۂ منوّرہ سے خیبر کی طرف روانہ ہوئے اور خیبر کے 20ہزار یہودیوں سے مقابلہ فرمایا ، اس جنگ میں 93یہودی مارے گئے جبکہ 15صحابۂ کرام رضی اللہُ عنہم نے شہادت کا رُتبہ پایا ، نبیِّ کریم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے خیبر فتح کرنے کے لئے حضرت علیُّ المُرتضیٰ رضی اللہُ عنہ کو جھنڈا عطا فرمایا۔

مزید معلومات کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرالمظفر1439ھ اور مکتبۃُ المدینہ کی کتاب سیرتِ مصطفیٰ ص380تا392 پڑھئے۔

اللہ پاک کی ان پر  رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

 “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے شمارے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netاور موبائل ایپلی کیشن پر موجود ہیں۔


Share

Articles

Comments


Security Code