باب : خطبہ اور نماز

نماز کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 2

روایت ہے حضرت انس سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم آفتاب ڈھل جانے پر جمعہ پڑھتے تھے ۱∞؎(بخاری)

عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي الْجُمُعَةَ حِينَ تَمِيلُ الشَّمْسُ. رَوَاهُ البُخَارِيّ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1401 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہے حضرت سہل ابن سعدسے فرماتے ہیں ہم دوپہر کا کھانا اور آرام جمعہ کے بعد ہی کرتے تھے ۱∞؎(مسلم،بخاری)

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: مَا كُنَّا نُقِيلُ وَلَا نَتَغَدَّى الا بَعْدَ الْجُمُعَة(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1402 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہےحضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم جب سخت سردی ہوتی تو نماز جلدی پڑھ لیتے اور جب سخت گرمی ہوتی تو نماز ٹھنڈی کرتے یعنی جمعہ کی ۱∞؎(بخاری)

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اشْتَدَّ الْبَرْدُ بَكَّرَ بِالصَّلَاةِ وَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ أَبْرَدَ بِالصَّلَاةِ. يَعْنِي الْجُمُعَةَ. رَوَاهُ البُخَارِيّ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1403 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہےحضرت سائب ابن یزیدسے فرماتےہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم ابوبکرصدیق وعمر فاروق کے زمانہ میں جمعہ کی پہلی اذان جب ہوتی تھی جب امام ممبر پربیٹھتا ۱∞؎جب حضرت عثمان کا زمانہ ہوا اورلوگ بڑ ھ گئے تو آپ نے مقام زوراء پرتیسری اذان زیادہ کی۲؎(بخاری)

وَعَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: كَانَ النِّدَاءُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوَّلَه' إِذَا جَلَسَ الْإِمَامُ عَلَی المِنْبَرِ عَلیٰ عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فَلَمَّا كَانَ عُثْمَانُ وَكَثُرَ النَّاسُ زَادَ النِّدَاءَ الثَّالِثَ عَلَی الزَّوْرَاءِ. رَوَاهُ البُخَارِيّ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1404 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہے حضرت جابر ابن سمرہ سے فرماتےہیں کہ نبی صلی الله علیہ وسلم کے دو خطبے تھے جن کے درمیان آپ بیٹھتے تھے ۱∞؎قرآن پڑھتے تھے اور لوگوں کو نصیحت فرماتے تھے آپ کی نماز بھی درمیانی تھی اور خطبہ بھی درمیانی۔(مسلم)

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يقْرَأ الْقُرْآنَ وَيُذَكَّرُ النَّاسَ فَكَانَتْ صَلَاتَهٗ قَصْدًا وَخُطْبَتَهٗ قَصْدًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1405 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہے حضرت عمار سے فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سناکہ مرد کا نمازکو لمبا کرنا اور خطبے کو مختصرکرنا اس کے عالم ہونے کی علامت ہے لہذا نماز دراز کرو اور خطبہ مختصر ۱∞؎اور بعض بیان جادو ہیں ۲؎(مسلم)

وَعَنْ عَمَّارٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: “إِنَّ طُولَ صَلَاةِ الرَّجُلِ وَقَصَرَ خُطْبَتِهٖ مَئِنَّةٌ مِنْ فِقْهِهٖ فَأَطِيلُوا الصَّلَاةَ وَاَقْصِروا الْخُطْبَةَ وَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا” . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1406 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہےحضرت جابر سےفرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم جب خطبہ پڑھتے تو آپ کی آنکھیں سرخ ہوجاتیں اور آوازشریف بلندہوجاتی اور آپ کا غضب سخت ہوجاتا(ایسا معلوم ہوتا) کہ آپ کسی لشکر سے ڈرا رہے ہیں فرماتے ہیں کہ صبح کو تم پر آن پڑے گا یا شام کو ۱∞؎اور فرماتےہیں کہ میں اورقیامت اِن دوکی طرح بھیجا گیا ہوں اپنی کلمے اور بیچ کی انگلی کو ملاتے ۲؎(مسلم)

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَطَبَ احْمَرَّتْ عَيْنَاهُ وَعَلَا صَوْتُهٗ وَاشْتَدَّ غَضَبُهٗ حَتّٰى كَأَنَّهٗ مُنْذِرُ جَيْشٍ يَقُوْلُ: “صَبَّحَكُمْ وَمَسَّاكُمْ” وَيَقُولُ: “بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ” . وَيَقْرُنُ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ السَّبَابَةِ وَالْوُسْطٰى. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1407 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہے حضرت یعلیٰ ابن امیہ سے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کو منبر پر یہ آیت پڑھتے سنا "وَنَادَوْایٰمٰلِکُ"الخ ۱∞؎(مسلم،بخاری)

وَعَنْ یَعَلیٰ بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَی المِنْبَرِ: (وَنَادَوْا يَا مَالِكُ ليَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ) (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1408 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہےحضرت ام ہشام بنت حارثہ ابن النعمان سے فرماتی ہیں کہ میں نے سورۂق والقرآن المجیدرسول الله صلی الله علیہ وسلم کی زبان پاک سے ہی یاد کی جسے آپ ہرجمعہ کو منبر پر پڑھتے تھے جب کہ لوگوں کوخطبہ فرماتے ۱∞؎(مسلم)

وَعَنْ أُمِّ هِشَامٍ بِنْتِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَتْ: مَا أَخَذْتُ (ق. وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ) إِلَّا عَنْ لِسَانِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَؤُهَا كُلَّ جُمُعَةٍ عَلَی المِنْبَرِ إِذَا خَطَبَ النَّاس. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1409 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہے حضرت عمرو ابن حریث سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے جمعہ کے دن اس حال میں خطبہ دیا کہ آپ پرسیاہ عمامہ تھا جس کے دونوں کنارے اپنے دونوں کندھوں کے نیچے لٹکائےتھے ۱∞؎(مسلم)

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ قَدْ أَرْخٰى طَرَفَيْهَا بَيْنَ كَتِفَيْهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1410 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے خطبہ پڑھتے ہوئے فرمایا کہ جب تم میں سےکوئی جمعہ کے دن اس حال میں آئے کہ امام خطبہ پڑھنا چاہتا ہوتو دو رکعتیں پڑھ لے اور ان میں اختصار کرے ۱∞؎(مسلم)

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يخْطب: “إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ وَلَيَتَجَوَّزَ فِيْهِمَا” . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1411 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہےحضرت ابوہریرہ سےفرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جس نے امام کے ساتھ ایک رکعت نمازکی پائی اس نے نماز پالی ۱∞؎(مسلم،بخاری)

وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ اَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلٰوۃِ مَعَ الاِمَامِ فَقَدْ اَدْرَكَ الصَّلٰوۃَ (مُتَفَقٌ عَلَیْہِ)

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1412 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم دو خطبے پڑھتے تھے جب منبر پر چڑھتے تو اولًا بیٹھتے تھے ۱∞؎حتی کہ فارغ ہوجاتے یعنی مؤذن،پھر کھڑے ہوتے تو خطبہ پڑھتے پھربیٹھتے اور کلام نہ کرتے پھرکھڑے ہوتے خطبہ پڑھتے ۲؎(ابوداؤد)

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ كَانَ يَجْلِسُ إِذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ حَتّٰى يَفْرُغَ أُرَاهُ الْمُؤَذِّنَ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ ثُمَّ يَجْلِسُ وَلَا يَتَكَلَّمُ ثُمَّ يَقُوْمُ فَيَخْطُبُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1413 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہے حضرت عبد الله ابن مسعودسے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم جب منبر پرکھڑے ہوتےتو ہم آپ کی طرف اپنے منہ کرلیتے ۱∞؎(ترمذی)اورترمذی نے فرمایاکہ اس حدیث کو ہم صرف محمد ابن فضل کی حدیث سے ہی پہنچانتے ہیں اور وہ ضعیف ہے حدیث بھول جاتاہے۔

وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَوٰى عَلَی المِنْبَرِ اسْتَقْبَلْنَاهُ بِوُجُوهِنَا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُهٗ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ ذَاهِبُ الْحَدِيثِ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1414 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہے حضرت جابر ابن سمرہ سے فرماتےہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کھڑے ہوکر خطبہ پڑھتے تھے ۱∞؎پھر بیٹھ جاتے تھے پھرکھڑے ہوتے تو کھڑے کھڑے خطبہ پڑھتے جوتمہیں خبردے کہ آپ بیٹھ کرخطبہ پڑھتے تھے وہ جھوٹا ہے خدا کی قسم میں نے تو آپ کے ساتھ دو ہزار نمازوں سے زیادہ نمازیں پڑھیں ۲؎(مسلم)

عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ قَائِمًا فَمَنْ نَبَّأَكَ أَنَّهٗ كَانَ يَخْطُبُ جَالِسًا فَقَدْ كَذِبَ فَقَدَ وَاللهِ صَلَّيْتُ مَعَهٗ أَكْثَرَ مِنْ أَلْفَيْ صَلَاةٍ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1415 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہے حضر ت کعب ابن عجرہ سے کہ آپ مسجد میں آئے اور عبدالرحمان ابن ام حکم بیٹھ کر خطبہ پڑھ رہا تھا ۱∞؎فرمایا کہ اس خبیث کو دیکھو بیٹھ کر خطبہ پڑھ رہا ہے حالانکہ رب تعالٰی نے فرمایا کہ جب وہ تجارت یا کھیل کود دیکھتے ہیں تو ادھر دوڑ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۲؎(مسلم)

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ: أَنَّهٗ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أُمِّ الْحَكَمِ يَخْطُبُ قَاعِدًا فَقَالَ: انْظُرُوا إِلٰى هٰذَا الْخَبِيثِ يَخْطُبُ قَاعِدًا وَقَالَ اللهُ تَعَالٰى: (وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوك قَائِما) رَوَاهُ مُسْلِمٌ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1416 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہےحضرت عمارہ ابن رویبہ سے کہ آپ نے بشر ابن مروان کو منبر پر اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے دیکھا تو فرمایا کہ الله تعالٰی ان دونوں ہاتھوں کو خراب کرے میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس سے زیادہ نہ کرتے تھے کہ اپنے ہاتھ سے یوں اشارہ کریں اور اپنے کلمے کی انگلی سے اشارہ کیا ۱∞؎(مسلم)

وَعَنْ عمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ: أَنَّهٗ رَأٰى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ عَلَی المِنْبَرِ رَافِعًا يَدَيْهِ فَقَالَ: قَبَّحَ اللهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَزِيدُ عَلیٰ أَنْ يَقُولَ بِيَدِهٖ هٰكَذَا وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ المُسَبِّحَةِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1417 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہےحضرت جابرسےفرماتےہیں کہ جمعہ کے دن جب رسول الله صلی الله علیہ وسلم منبر پرتشریف فرما ہوئے تو فرمایا صاحبو بیٹھ جاؤ ۱∞؎یہ حضرت ابن مسعود نے سن لیا تو آپ مسجد کے دروازے پر ہی بیٹھ گئے انہیں رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے دیکھا تو فرمایا کہ اےعبد الله ابن مسعود آجاؤ ۲؎(ابوداؤد)

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا اسْتَوٰى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَی المِنْبَرِ قَالَ: “اجْلِسُوا” فَسَمِعَ ذٰلِكَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَجَلَسَ عَلیٰ بَابِ الْمَسْجِدِ فَرَآهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: “تَعَالَ يَا عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ”رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1418 ، باب : خطبہ اور نماز

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو جمعے کی ایک رکعت پالے تو اس کے ساتھ دوسری ملالے اور جس کی دونوں رکعتیں جاتی رہیں وہ چار پڑھے یا فرمایا ظہر پڑھے ۱∞؎(دارقطنی)

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : “مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَلْيُصَلِّ إِلَيْهَا أُخْرٰى وَمَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَتَانِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا” أَو قَالَ: “الظّهْرَ” . رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيّ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1419 ، باب : خطبہ اور نماز