Book Name:Teen Dost

ہائے غافِل وہ کیا جگہ ہے جہاں

پانچ جاتے ہیں چار پِھرتے ہیں

وضاحت:آہ! اے غافِل...!! غور تو کر وہ کیسی عبرت کی جگہ ہے، جہاں 5 جاتے ہیں؛ ایک میّت اور 4 اسے اُٹھانے والے مگر وہاں سے واپس صِرْف 4 ہی پلٹتے ہیں، میّت کو قبر میں اُتار دیا جاتا ہے۔

تین دوست

روایت میں ہے: ایک دن  اللہ پاک کے آخری نبی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم     نے فرمایا: تمہاری،تمہارے اہل و عیال،مال اور اعمال کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس کے 3 محبوب دوست ہوں ، جب اس کی موت کاوقت قریب آئے تو وہ اپنے تینوں   دوستوں کو بلائے اور ایک سے کہے:تم میری حالت دیکھ رہے ہو،یہ بتاؤ کہ تم میرے لئے کیا کر سکتے ہو؟وہ جواب دے:میں  تمہارے لئے اتنا کر سکتا ہوں  کہ فی الحال تمہاری تِیمَار دَاری کروں، تمہارے ساتھ رہ کر تمہاری ضروریات پوری کروں ،پھر جب تمہارا انتقال ہو جائے تو تمہیں  غسل دے کر کفن پہناؤں  اور لوگوں  کے ساتھ مل کر تمہارا جنازہ اٹھاؤں  کہ کبھی میں  کندھا دوں  اور کبھی اور شخص، جب (تمہیں  دفن کر کے) واپس آؤں  تو جو کوئی تمہارے بارے میں  پوچھے اس کے سامنے تمہاری بھلائی ہی بیان کروں۔ یہ دوست اس شخص کے اہل و عیال ہیں۔ پھر وہ اپنے دوسرے دوست سے کہے:تم بھی میری حالت دیکھ رہے ہو،تم میرے لئے کیا کر سکتے ہو؟تو وہ جواب میں  کہے: میں  اس وقت تک تمہاراساتھ دوں  گا جب تک تم زندہ ہو، جونہی تم انتقال کر جاؤ گے توہمارے راستے جدا جدا ہو جائیں  گے کیونکہ تم قبر میں