Book Name:Teen Dost

لاکھ نیکیاں لکھے گا اور ایک ہزار دَرَجات بُلند فرمائے گا اورایک ہزارگناہ مٹائے گا۔ خواتین نے یہ سُن کر عَرْض کی : یہ توعورَتوں کیلئے ہے مَردوں کیلئے کیاہے؟فرمایا : مردوں کے لئے دُگنا(Double) ہے  ۔([1])

3کروڑ 24لاکھ نیکیاں کمائیے

پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کی رَحمت پرقربان!اُس نے ہمارے لئے نیکیاں کمانا، اپنے دَرَجات بڑھوانااورگناہ بخشوا نا کس قَدَرآسان فرما دیاہے۔مگرافسوس! اتنی آسانیوں کے باوُجُودبھی ہم غفلت کاشِکاررہتے ہیں ۔بیان کردہ حدیثِ مبارَک میں جوابِ اذان کی جو فضلیت بیان ہوئی ہے اُس کی تفصیل ملاحظہ فرمائیے: اللہُ اَکْبَرْ  اللہُ اَکْبَرْ یہ 2کلمات ہیں اس طرح پوری اذان میں 15 کلمات ہیں ۔ اگرکوئی اسلامی بہن ایک اذان کاجواب دے یعنی مُؤَذِّن جو کہتاجائے اسلامی بہن بھی دوہراتی جائے تو اُس کو15لا کھ نیکیا ں ملیں گی، 15 ہزار دَرَجا ت بُلندہونگے اور 15ہزار گناہ مُعاف ہو نگے اوراسلامی بھائیو ں کیلئے یہ سب دُگنا ہے۔ فجرکی اذان میں 2مرتبہ اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ ہے تو فجر کی اذان میں 17کلمات ہوئے اوریوں فجر کی اذان کے جواب میں17لاکھ نیکیاں ، 17ہزار دَرَجات کی بُلندی اور 17 ہزار  گناہوں کی مُعافی ملی اور اسلا می بھائیوں کیلئے دُگنا۔ اِقامت میں 2مرتبہ قَدْ قَامَتِ الصّلاۃُ بھی ہے یوں اِقامت میں بھی17 کلمات ہوئے تواِقامت کے جوا ب کا ثواب بھی فجرکی اذان کے جواب جتناہوا۔غرض کہ اگر کوئی اسلامی بھائی اَہتمام کے ساتھ روزانہ 5نَمازوں  کی اذانوں اور 5 اِقامَتوں  کاجواب دینے میں کامیاب ہو جائے تو اس کو 3 کروڑ 24لاکھ نیکیاں ملیں گی، 3 لاکھ 24 ہزار دَرَجات  بُلند ہو نگے  اور  3  لا کھ  24  ہزار  گناہ مُعاف ہونگے۔


 

 



[1]... تاریخ مدینہ دمشق، جلد55، صفحہ:75۔