Book Name:Teen Dost

ہو جائیں گے۔

 (2): اللہ پاک کا ذکر کرنا

پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کا ذکر کرنا بھی ایسی آسان عبادت ہے کہ اُسے انسان تھوڑی سی توجُّہ سے کسی بھی وَقْت اَنجام دے سکتا ہے۔اس کے فضائل اور فوائد (Benefits) بے شمار ہیں ۔چنانچہ حضرت  ابوموسیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ  سے روایت ہے کہ اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    نے فرمایا : اگر ایک شخص کی جھولی دِرہموں سے بھری ہوئی ہو اور وہ انہیں تقسیم کررہاہو اور دوسرا اللہ پاک کا ذِکْر کررہا ہو تو اللہ پاک کا ذکر کرنے والا افضل ہوگا ۔([1])

افضل درجے میں ہوگا

تِرمذی شریف کی حدیث پاک ہے کہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    سے سوال کیا گیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ! قیامت کے دن اللہ پاک کے نزدیک سب سے افضل دَرَجے والے کون لوگ ہونگے؟ فرمایا : اللہ پاک کا کثرت سے ذِکْر کرنے والے ۔([2])

ذِکْرُ اللہ کے چند آسان طریقے

پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! ذِکْرُ اللہ کے کتنے فضائِل ہیں۔ ہمیں روزانہ کچھ نہ کچھ ذِکْر اَذْکار کی بھی عادَت بنا لینی چاہئے، مثلاً *   صبح وشام سو سو مرتبہ سُبْحٰنَ اللّٰہ پڑھنے کی عادَت بنا لیجئے! حدیثِ پاک کے مطاق جو صبح وشام سو سو مرتبہ سُبْحٰنَ اللّٰہ پڑھے، وہ سو حج


 

 



[1]...معجم اوسط، جلد:4، صفحہ:274، حدیث:5969۔

[2]...ترمذی، کتاب الدعوات، صفحہ:778، حدیث:3376۔