Book Name:Teen Dost

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:اے ایمان والو!اللہ کی طرف ایسی توبہ کرو جس کے بعد گناہ کی طرف لوٹنا نہ ہو، قریب ہے کہ تمہارا رب تمہاری برائیاں  تم سے مٹا دے اور تمہیں  ان باغوں  میں  داخل کر دے جن کے نیچے نہریں  رواں  ہیں۔

توبہ کرنا مشکل کام نہیں ہے

پیارے اسلامی بھائیو! !سچی توبہ کی صِرْف تین شرائط  (Three Conditions)ہیں : (1):گناہ کو اللہ پاک کی نافرمانی سمجھ کر اس پر شرمندہ ہو (2):آئندہ وہ گُنَاہ نہ کرنے کا پکّا ارادہ کرے اور(3):اس گناہ کی تلافی کرے (مثلاً *   نمازیں قضا کی تھیں تو اب حساب لگا کر ادا کرے *   کسی مسلمان کو بلااِجازتِ شرعی تکلیف دی تھی تو اس سے معافی مانگے *   کسی کا قَرْض دبا لیا تھا تو واپس کرے اور معافی بھی مانگے  ) ([1])

پیارے اسلامی بھائیو!  ہم آج ہی سے اپنا ذِہن بنائیں، ہم گنہگار لوگ ہیں، نفس و شیطان کی چالوں میں آ کر ہم سے گناہ ہو ہی جاتے ہیں، اَوَّل تو ہم نے یہ بھرپُور کوشش کرنی ہے کہ گُنَاہ کا خیال بھی دِل میں نہ آنے دیں، پِھر اگر کوئی گُنَاہ ہو ہی جاتا ہے تو فورًا توبہ کریں، پِھر اس کے ساتھ ساتھ روزانہ کم از کم ایک بار تمام گُنَاہوں سے توبہ کرنے کی عادَت بنائیں۔ بہتر یہ ہے کہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے صلوٰۃُ التَّوبہ کے دو نفل پڑھیں، پِھر چند منٹ کیلئے تنہائی میں بیٹھ جائیں، قبر و آخرت کو یاد کریں اور اپنے گُنَاہوں کو یاد کر کے، بَن پڑے تو رَو رَو کر اللہ پاک کے حُضُور تَوبہ کرنے کی عادَت بنائیں اور اس کو اپنے روزانہ کے جدول (Schedule)کا حِصَّہ بنا لیں۔ اِنْ شَآءَاللہُ الْکَرِیْم! گُنَاہ معاف بھی ہوتے رہیں گے، نیکیاں بھی ملیں گی اور اللہ پاک نے چاہا تو تَوبہ کی برکت سے اللہ پاک کے پیارا بندہ بننے میں کامیاب


 

 



[1]...فتاویٰ رضویہ، جلد:21، صفحہ:121ماخوذاً۔